src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کرناٹک میں بھی گیان واپی جیسا معاملہ، دفعہ 144 نافذ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 25 مئی، 2022

کرناٹک میں بھی گیان واپی جیسا معاملہ، دفعہ 144 نافذ

 



کرناٹک میں بھی گیان واپی جیسا معاملہ، دفعہ 144 نافذ




منگلور، 25 مئی (یو این آئی) اتر پردیش کے وارانسی میں گیانواپی احاطے کا تنازعہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے جب کہ کرناٹک سے ایسا ہی ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد بدھ کی صبح 8 بجے سے منگلورو کے ملالی میں واقع جامع مسجد سے 500 میٹر کے دائرے تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

سی آر پی سی کی دفعہ 144 اس دن صبح تقریباً 8.30 بجے تھینکولیپاڈی کے سری رامانجنیہ بھجن مندر میں تمبولا پرشنا نامی ایک مذہبی تقریب کے انعقاد کے بعد نافذ کر دی گئی ہے۔

چونکہ ہندو سماجی تنظیموں کا ماننا ہے کہ مندر کی جگہ پر جامع مسجد بنائی گئی تھی، اس لیے 'تمبولا پرشنا انوشٹھان ' کی رسم کے بعد 'اشتمنگلا پرنام' کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو منگلورو شہر کے مضافات میں واقع جامع مسجد میں مسجد حکام کی جانب سے تزئین و آرائش کے کام کے دوران کہا گیا تھا کہ مسجد کے نیچے سے ایک ہندو مندر سے مشابہہ آرکیٹیکچرل ڈیزائن ملنے کی بات کہی گئی ہے۔
اس کے بعد علاقے کی ہندو تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ مسجد کے مقام پر مندر ہونے کا ہر ممکن امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages