منماڑ ریلوے اسٹیشن نعرۂ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھا
مالیگاؤں : الحمدللہ آج بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ دوپہر .2:30 بجے منماڑ ریلوے اسٹیشن اس وقت نعرۂ تکبیر اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھا جب مالیگاؤں سے عرس مجدد مرادآبادی میں شرکت کرنے کیلئے مرادآباد شریف جانے والے قدیری قافلے نے چادر شریف کا دیدار کیا اس موقع پر امیر کارواں حضرت مولانا امتیاز اختر قدیری نے ملک کے موجودہ حالت کے تناظر میں کہا کہ قومی یکجہتی ملک کی اولین ضرورت ہے آج قومی یکجہتی کا جو پیغام خانقاہوں اور اولیاء کرام کے آستانوں سے ملتا ہے اس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی موصوف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک میں آپسی بھائی چارہ اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر امن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے نفرت کی فضاؤں کو صرف اور صرف محبت سے تبدیل کیا جاسکتا ہے آج آل انڈیا مشن مجدد مرادآبادی مفتی سید محمد انتساب حسین قدیری کی سرپرستی میں ملکی سطح پر سرگرم عمل ہے امت مسلمہ کی قدم قدم پر رہنمائی مشن مجدد مرادآبادی کا وطیرہ خاص رہا ہے احمد رضا قدیری نے کہا کہ منماڑ سے مرادآباد کا یہ سفر یقیناً امن اور خوشحالی کا پیغام لائیگا حالیہ دنوں ملک کورونا وائرس اور منہگائی سے نبرد آزما ہے ایسے میں بزرگان دین کے بابرکت آستانے پر حاضری ملک کیلئے اک خوش آئند اقدام ہے آخر میں سیدنا حضور مجدد مرادآبادی مناظر اعظم مفتی سید محمد انتخاب حسین قدیری اشرفی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کر کے مولانا امتیاز حسین قدیری نے دعا فرمائی اس موقع پر عمران احمد قدیری ، غلام مصطفیٰ قدیری ، محمد نظرل انتخاب قدیری محمد زاہد قدیری، سفیان قدیری قدیری، محمد آمین قدیری، یاسین احمدقدیری فاروق راہی قدیری ، محمد آمین موجود تھے پھر یہ قافلہ مرادآباد شریف حاضری دینے کیلئے روانہ ہوا ایسی اطلاع محمد علیم قدیری ،کلیم احمد قدیری ، عتیق احمد قدیری نے دی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں