مالیگاؤں میں گیان واپی مسجد احتجاج معاملے میں مظاہرین پر مقدمہ درج. مظاہرین کو ملی کورٹ کسٹڈی .
مالیگاؤں (وفا ناہید) تحریکوں کے شہر مالیگاؤں کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب آج بروز جمعہ گیان واپی مسجد معاملے میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے شہیدوں کی یادگار کے پاس ایک احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا. پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے مگر مظاہرین کو حیرت کا جھٹکا لگا جب سٹی پولس اسٹیشن نے متعدد مظاہرین پر مقدمہ درج کردیا اور عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد تمام مظاہرین کو کورٹ کسٹڈی دے کر ناسک سینٹرل جیل روانہ کر دیا. واضح رہے کہ مظاہرین کی تعداد پندرہ بتائی جا رہی ہے.
گرفتار مظاہرین نے اس ضمن میں ہوئی کھلی ناانصافی اور تعصب کے لئے مستقیم ڈگنیٹی کو طلب کیا مگر انتظامیہ کی بالا دستی حاوی رہی . میڈیا رپورٹس کے مطابق مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ معاملہ اتناسنگین نہیں تھا پھر بھی پولس نے مظاہرین پر شیشن کمٹ کیس درج کیا مستقیم گنیٹی نے انتہائی حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر کو جائز احتجاج سے بھی محروم کیا جارہا ہے پولس مظاہرین پر زیادتی کر رہی ہے اس بابت سٹی پولس انچارج مسٹر گھسر نے استفسار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے شہر کے لاء اینڈ آرڈر کو سلامتی کے لئے قانونی کاروائی کی ہے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوئی دوسری طرف ایس ڈی پی آۓ کے دیگر بیرونی عہد داران جلد ہی مالیگاؤں آکر مظاہرین کی قانونی امداد کے لئے کوشش کریں گے. بہرحال یہ معاملہ اب شہر میں موضوع بحث . . ہے ایک طرف شہر میں سیاسی قیادت کی کمی محسوس کی جارہی ہیں . وہیں پولس اس طرح کے متعصبانہ رویے پر ناراضگی کا اطہار بھی کیا جارہا ہے . اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی اقلیتوں پر ظلم زیادتی ہوتی ہے تو سب سے پہلے مالیگاؤں سے ہی احتجاج درج کیا جاتا ہے . سارے ہندوستان بشمول میڈیا کی نظریں بھی مالیگاؤں پر مرکوز ہوتی ہے. کیونکہ مسلم اکثریتی شہر تحریکوں کے شہر کے نام سے جانا جاتا ہے . جمہوری اقدار والے اس ملک میں جمہوری قدروں کی پامالی کب تک ہوتی رہے گی. واضح رہے کہ 12 نومبر تشدد معاملے کے بعد میڈیا پر بھی پولس کا دباؤ بنائے جانے کی بات سامنے آئی ہے . اس ضمن میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کچھ نڈر اور بے باک صحافیوں کو شہر ایس پی کی جانب سے نوٹس بھی دیا گیا تھا . تو اب میڈیا پر پولس کی اجارہ داری قائم ہورہی ہے یا پریس کی آزادی چھینی جارہی ہے . اگر شہر کی مسلم قیادت اب بھی نہ جاگی تو آگے مالیگاؤں کا اللہ حافظ ہے .
بحر حال پولس کے اس رویے کے جلتے شہر میں بیشتر افراد میں ناراضگی پائی گئی وہیں مختلف افراد نے بے اثر قیادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں