src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عائشہ نگر آگ زنی: مستقیم ڈگنیٹی نے کی متاثرین سے ملاقات، علاقے میں بجلی کی جلد بحالی کے لیے کی انجینئر سے گفتگو - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 10 مئی، 2022

عائشہ نگر آگ زنی: مستقیم ڈگنیٹی نے کی متاثرین سے ملاقات، علاقے میں بجلی کی جلد بحالی کے لیے کی انجینئر سے گفتگو




عائشہ نگر آگ زنی: مستقیم ڈگنیٹی نے کی متاثرین سے ملاقات، 


علاقے میں بجلی کی جلد بحالی کے لیے کی انجینئر سے گفتگو 





 
مالیگاؤں (نامہ نگار) گذشتہ دنوں عائشہ نگر سے متصل بسم اللّہ باغ میں شاٹ سرکٹ کیوجہ سے بڑی آگ لگی جسمیں کئی مکانات جل کر خاک ہوگئے اور وہاں رہائش پزیر افراد کا کافی مالی نقصان بھی ہوا- جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی آج شام حالات کا جائزہ لینے بسمہ اللہ باغ پہنچے- مستقیم ڈگنیٹی نے کئی متاثرین سے ملاقات کی اور انکی دھاڑس بندھائی-

اس موقع پر متاثرین نے بتایا کہ آگ زنی کے حادثے کے بعد بجلی کی بحالی اب تک نہیں ہوئی ہے- بجلی کمپنی کی جانب سے اس ضمن میں کام کافی دھیرے ہورہا ہے- اسکے علاوہ نئے تار لگانے کی بجائے بجلی کمپنی کا عملہ پرانے تار لگا رہا ہے- تب مستقیم ڈگنیٹی نے فوراً بجلی کمپنی کے سینئر انجینئر کو فون لگایا اور آگ زنی سے متاثرہ علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام تیز رفتاری سے کرنے کا مطالبہ کیا- موصوف نے بجلی کمپنی کو الٹی میٹم بھی دیا کہ اگر کل شام تک نئے تار لگانے کا کام نہیں کیا گیا تو جنتادل سیکولر کی جانب سخت کاروائی کی جائیگی-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages