ائمہ و مؤذنین کا استقبالیہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار۔
مفتی صاحبان کا پیغام، ائمہ و مؤذنین کے نام
عید الفطر کی آمد کے مد نظر شہر میں عید ملن کا سلسلہ دراز ہے. تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے عید ملن کے پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے. لیکن تہوار کی اس خوشی میں وہ خادمین اسلام جنہوں نے سارا مہینہ ہماری نماز کی امامت کی. بڑی محنت کے ساتھ تراویح میں ختم قرآن کیا. انھیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا برادران اسلام کا اہم فریضہ ہے، اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے نوجوانان حکیم نگر، شفیع آباد ،کریم نگر، مسلم نگر، کشمیر نگر و انصار گنج نے سہیل احمد ڈالریا کی سرپرستی میں بروز جمعہ عیدالفطر کی چواسی کو اطراف و اکناف کی تمام مسالک کی 8 مساجد کے امام، مؤذنین و امام تراویح کا ایک زبردست استقبالیہ پروگرام حکیم نگر علی میاں ندوی لائبریری کے سامنے گارڈن میں انعقاد کیا.ساتھ ہی علی میاں ندوی لائبریری میں دس روزہ تراویح میں قرآن کریم مکمل کرنے پر حافظ انیس اظہر کا بھی استقبال کیا گیا. پروگرام کی صدارت مولانا محمد ایوب قاسمی صاحب نے فرمائی. نظامت کے فرائض مولانا فاروق ملی نے بحسن خوبی انجام دیا پروگرام کے مقررین میں مفتی حامد ظفر رحمانی نے امام و مؤذنین کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی. اور اس طرح کا منفرد پروگرام انعقاد کرنے کی ضرورت پر زور دیا. مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے امام و مؤذن صاحبان کو باریک باریک باتیں بتائیں. ساتھ ہی کہا کہ لوگوں کے رویوں کی وجہ سے دل برداشتہ نہ ہوں بلکہ اللہ نے جو ذمہ داری عطا کی ہے آپ سے اللہ کی رضا کے لیے پورا کرتے رہیں. امامت کا فریضہ انجام دینا معمولی ذمہ داری نہیں، ساتھ ہی مؤذنین کرام کا اللہ رب العزت کے دربار میں کیا مقام ہے اس پر تفصیل سے روشنی ڈالی. پروگرام کے اختتام پر نوجوانان محلہ کی جانب سے ان خادمین اسلام کی خدمت میں نذرانہ پیش کیا گیا. اس انوکھے پروگرام کی وجہ سے اطراف کے محلوں کے نوجوانان اور امام و مؤذنین میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا. اور انہوں نے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا. امام لطیفہ اشرفیہ مسجد حافط محمد راشد اشرفی کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں