عام پاکستانی ہندوستان کا دشمن نہیں ہے : ہند پاک تعلقات پر این سی پی لیڈر شرد پوار کا بڑا بیان
ہند پاک تعلقات پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر شرد پوار کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں کہا کہ عام پاکستانی شہری ہندوستان کا دشمن نہیں ہیں۔ درحقیقت، پوار عید ملن پروگرام میں شرکت کے لیے کل پونے کے کونڈوا علاقے پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے ہند پاک تعلقات پر بات کی۔ ساتھ ہی، کسی لیڈر کا نام لیے بغیر، پوار نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک نوجوان لیڈر نے ملک کو راستہ دکھانے کی کوشش کی لیکن انہیں اقتدار سے بے دخل کردیا گیا۔ روس یوکرین جنگ کا ذکر کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ دنیا میں ایک عجیب سی صورتحال ہے۔ ایک طرف جہاں روس جیسا طاقتور ملک یوکرین جیسے چھوٹے ملک پر حملہ کر رہا ہے۔ جبکہ سری لنکا میں نوجوان سڑکوں پر ہیں۔ مہنگائی سےجوجھ رہے ہیں.
اسی سلسلے میں این سی پی لیڈر نے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان میں جہاں آپ کے اور میرے بھائی ہیں۔ ایک نوجوان وزیر اعظم نے ملک کو راستہ دکھانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی اقتدار سے باہر ہو گئے۔ آپ کو بتادیں کہ پوار عمران کے دور اقتدار میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ شرد پوار کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے عام لوگ بھارت کے دشمن نہیں ہیں۔ بلکہ جو لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں اور فوج کی مدد سے اقتدار پر قابض ہونا چاہتے ہیں وہ جدوجہد کے حق میں ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں