ڈان داؤد ابراہیم اور چھوٹا شکیل کے دو ساتھی این آئی اے کی گرفت میں
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور قریبی ساتھی شکیل شیخ عرف چھوٹا شکیل کے ممبئی میں مقیم دو ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عارف ابوبکر شیخ اور شبیر ابوبکر شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔
این آئی اے کے اہلکار نے کہا کہ یہ دونوں ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقوں سے ایک ڈی کمپنی سنڈیکیٹ چلا رہے تھے اور غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کی فنڈنگ میں ملوث تھے۔
دونوں کو ممبئی کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ایجنسی ان کی کسٹڈی ریمانڈ کا مطالبہ کرے گی۔
انٹرپول نے چھوٹا شکیل کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا تھا، جو پاکستان سے ایک بین الاقوامی مجرمانہ سنڈیکیٹ چلاتا ہے۔ جو جبرا وصولی، نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
این آئی اے نے دو درجن لوگوں کو جاری تحقیقات میں شامل ہونے اور گرفتاری کا سامنا کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔





کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں