ممبئی واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم، پانی سپلائی شروع
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی یقین دہانی کے بعد ممبئی واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال واپس لے لی گئی ہے۔ اس بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ممبئی واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے ترجمان ارون شرما نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب کے ساتھ ایسوسی ایشن کی میٹنگ اور وزیر سیاحت آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئی ہدایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی یقین دہانی پر ہڑتال واپس لے لی گئی۔
ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے ایسوسی ایشن کو یقین دلایا ہے کہ ریاستی حکومت مرکزی حکومت سے گراؤنڈ واٹر اتھارٹی کے ذریعہ جاری کردہ نئی ہدایات میں ترمیم کی کوشش کرے گی۔ ممبئی واٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ممبئی میں پانی کی سپلائی شروع ہوگئی ہے اور جلد ہی سپلائی معمول پر آجائے گی۔ آپ کو بتا دیں کہ ممبئی واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن 9 مئی کی رات سے ہڑتال پر تھی جس کی وجہ سے ممبئی کی کئی عمارتوں، ہوٹلوں، ہسپتالوں، میٹرو اور تعمیراتی مقامات پر پانی کی سپلائی متاثر ہوئی تھی۔
غور طلب ہے کہ سینٹرل گراؤنڈ واٹر اتھارٹی کے نئی ہدایات کے مطابق واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کو شہر میں پانی کی نکاسی کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی ضرورت ہوگی۔ جس کی ایسوسی ایشن مخالفت کر رہی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں