src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملی کلین چٹ، این سی بی کی چارج شیٹ میں آرین کا نام نہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 27 مئی، 2022

آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملی کلین چٹ، این سی بی کی چارج شیٹ میں آرین کا نام نہیں

 



 آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں ملی کلین چٹ،

 این سی بی کی چارج شیٹ میں آرین کا نام نہیں


 مالیگاؤں : شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں بڑی راحت ملی ہے، معلومات کے مطابق این سی بی کی نئی چارج شیٹ میں آرین خان سمیت 6 افراد کے نام شامل نہیں ہے،این سی بی نے جمعہ کو عدالت میں اس معاملے میں 6000 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔


 ایسا ثبوت کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے. اس بارے میں مزید معلومات آنا باقی ہے.. کہا جا رہا ہے کہ این سی بی پریس کانفرنس کر کے اس معاملے کی معلومات دے گی۔


 ایس آئی ٹی کی جانچ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آرین سے منشیات برآمد نہیں ہوئی تھی۔  بتا دیں کہ آرین خان کو این سی بی کی ٹیم نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی میں کروز شپ کے ٹرمینل سے حراست میں لیا تھا۔  آرین خان کے ساتھ ان کے دوست ارباز مرچنٹ کو بھی این سی بی نے گرچتار کیا تھا۔  این سی بی نے الزام لگایا تھا کہ ممبئی سے گوا جانے والے کروز جہاز میں منشیات کی پارٹی ہونے والی تھی۔  آرین خان اس پارٹی کا حصہ بننے والے تھے۔


 ارباز کے جوتوں سے منشیات برآمد  ہوئی تھی، حالانکہ این سی بی کو آرین کے پاس سے کوئی منشیات نہیں ملی تھی۔  آریان کچھ دنوں تک این سی بی کی حراست میں تھے، پھر 7 اکتوبر کو انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا، آرین کی درخواست ضمانت دو بار مسترد کر دی گئی، آرین خان تقریباً 28 دن ممبئی کی آرتھر رول جیل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages