مالیگاؤں میں 27 مئی بروز جمعہ سے جامع مسجد میں 5 روزہ حج تربیتی کلاس کا آغاز
الحمد للہ ہر صاحب ایمان کی دلی تمنا ہوتی ہے کہ زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ خانہ خدا کی زیارت کر کے حج مقبول و مبرور کی سعادت حاصل کر لے.. حج جیسی عظیم الشان عبادت جس کی ادائیگی کے لئے اہل ایمان اپنی زندگی کا سرمایہ وقف کر دیتے ہیں اس فرض اخیر کی ادائیگی تمام اصول و رعایت کے ساتھ ادا ہونا ضروری ہے.. اسی مقصد کے حصول کے لئے حج کی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے.. اس تربیت کے لئے مورخہ 27 مئی بروز جمعہ سے بعد نماز عشاء فوراً جامع مسجد، گڑ بازار میں حج تربیتی کلاس کا آغاز ہورہا ہے جس میں معلم حجاج حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب دامت برکاتہم اپنے دل نشین وآسان انداز میں حجاج کرام کو مقامات مقدسہ و ارکان حج کے سلسلے میں رہنمائی فرمائیں گے..
شہریان مالیگاؤں و اطراف کے حجاج کرام سے گزارش ہے کہ اس زرین موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جامع مسجد پہنچنے کی کوشش کریں....
عشاء کی جماعت کا وقت پونے نو(8 بج کر 45 منٹ) رہے گا-
خواتین کے لئے بھی نشست کا انتظام رہے گا
فقط..
ذمہ داران و ٹرسٹیان جامع مسجد
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں