src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آرین خان کو کلین چٹ ملنے کے بعد حکومت ہند نے سمیر وانکھیڈے پر کاروائی کا دیا حکم ! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 27 مئی، 2022

آرین خان کو کلین چٹ ملنے کے بعد حکومت ہند نے سمیر وانکھیڈے پر کاروائی کا دیا حکم !

 



 


آرین خان کو کلین چٹ ملنے کے بعد حکومت ہند نے سمیر وانکھیڈے پر کاروائی کا دیا حکم!

 ممبئی کروز ڈرگ کیس میں این سی بی کی طرف سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی ٹیم کو تحقیقات میں کلین چٹ دیئے جانے کے بعد اس وقت کے این سی بی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کے کردار پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، اب لگائے گئے الزامات میں سچائی نظر آنے لگی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ذرائع سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے سمیر وانکھیڈے کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے اور اس سے متعلق ہدایات  وزارت خزانہ کو دے دی گئی ہیں۔


 آپ کو بتاتے چلیں کہ سمیر وانکھیڈے کے خلاف جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ کا معاملہ ابھی بھی چل رہا ہے. ایسے میں اب سمیر وانکھیڈے کی مشکلات بڑھنے والی ہیں.. این سی بی کا کہنا ہے کہ ارباز مرچنٹ کو آرین خان نے ڈرگس لانے سے منع کیا تھا اور اس معاملے میں آرین کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے، یہاں تک کہ آرین خان کا میڈیکل بھی اس وقت نہیں ہوا تھا. ایس آئی ٹی کی   تحقیقاتی ٹیم نے اب یقینی طور پر سمیر وانکھیڈے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ ان پر مناسب تفتیش نہ کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔


 اس کے علاوہ اس معاملے میں 25 کروڑ کی رشوت کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا، جس میں بی جے پی کارکنوں کی ملی بھگت کا بھی انکشاف ہوا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages