src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ممبئی پولیس نے شرد پوار پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر طالب علم نکھل بھامرے کو حراست میں لیا۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 20 مئی، 2022

ممبئی پولیس نے شرد پوار پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر طالب علم نکھل بھامرے کو حراست میں لیا۔

 

ممبئی پولیس نے شرد پوار پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر طالب علم نکھل بھامرے کو حراست میں لیا۔




 این سی پی کے سربراہ اور سینئر لیڈر شرد پوار کے بارے میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے نکھل بھامرے کو بدھ کو ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔  11 مئی کو شام 7 بجے کے قریب نکھل بھامرے نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر پوار کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض پوسٹ کیا تھا۔



 نکھل نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ بارامتی کے گاندھی.... بارامتی میں ناتھورام گوڈسے کو  بنانے کا وقت آگیا ہے۔  شرد پوار کا تعلق بارامتی، مہاراشٹر سے ہے۔  اس کے بعد ہفتہ کو ناسک کی ڈنڈوری پولیس نے نکھل کو گرفتار کرلیا۔


   این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے ہاؤسنگ منسٹر جتیندر اوہاڑ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے، پولس کو پوار کے خلاف تبصرہ کرنے والے شخص کے خلاف سخت کاروائی کرنے کو کہا تھا۔  اوہاڑ نے ممبئی، تھانے اور پونے کے پولیس کمشنروں اور ریاست کے ڈی جی پی کو بھی ٹیگ کیا تھا، اور اس معاملے میں کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔


 ایک اہلکار نے بتایا کہ ناسک پولیس کے ساتھ بھامرے کا ریمانڈ بدھ کو ختم ہوا جس کے بعد ممبئی پولیس نے وہاں کی ایک عدالت میں ایک درخواست دائر کی، جس میں پوچھ تاچھ کے لیے اس کی تحویل کی درخواست کی گئی۔


 اتر پردیش میں جاری گیان واپی مسجد تنازعہ میں پولیس نے بدھ کے روز ناگپور کے ایک شخص کو مبینہ طور پر بھگوان شیو کے بارے میں فیس بک پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

گنیش پیٹھ علاقہ کا ساکن ملزم چارو دت جچکر جو آڈیو ریکارڈنگ کی دکان چلاتا ہے اور اس کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے اسے پوچھ تاچھ کے لیے بلایا تھا۔  اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا اور تعزیرات ہند کی دفعہ 295A کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages