src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مرادآباد میں عرس حضور مجددمرادآبادی کی تمام تر تیاریاں مکمل!حضرت مولانا سید محمد احتساب حسین قدیری قبلہ کے مطابق یہ عرس مبارک اپنی مثال آپ ہوگا!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 20 مئی، 2022

مرادآباد میں عرس حضور مجددمرادآبادی کی تمام تر تیاریاں مکمل!حضرت مولانا سید محمد احتساب حسین قدیری قبلہ کے مطابق یہ عرس مبارک اپنی مثال آپ ہوگا!!




مرادآباد میں عرس حضور مجددمرادآبادی کی تمام  تر تیاریاں مکمل!
حضرت مولانا سید محمد احتساب حسین قدیری قبلہ  کے مطابق  یہ عرس مبارک اپنی مثال آپ ہوگا!!

مراد آباد :( نامہ نگار) الحمدللہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی عرس حضور مجددمرادآباد اپنی  روایتی شان وشوکت کےشہزادہ حضور مجددمرادآبادی حضورخطیب اعظم علامہ مولانا حافظ وقاری الحاج مفتی سید محمد انتساب حسین قدیری قبلہ سجادہ نشین آستانئہ عالیہ قدیریہ حضور مجددمرادآبادی کی سرپستی و قیادت میں   21/22/23 مئی2022بمطابق 21/20/19شوال بروز سنیچر , اتوار,پیر کو آستانئہ عالیہ قدیریہ حضورمجددمرادآبادی قدیری گلی محلہ نئی بستی مرادآباد شریف میں منعقید ہورہا ہے
21مئی  بروز سنیچر کو بعدنماز عشاء آل انڈیا نعتیہ منقبتی مشاعرہ 
22مئی بروز اتوار کو بعد نماز عشاء محفل سماع اور
23مئی بروز پیر کو بعد نماز عشاء حضور مجددمرادآبادی کانفرنس کا انعقاد ہوگا 
جس میں ملک بھر سے علماۓکرام و مشائخین عظام کی شرکت یعقینی ہے 
ایسی اطلاع ہیمں مرادآباد شریف سے  جاوید قدیری عرف بھورے بھائی نے  عرس کی تیاریوں کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوے بتایا کہ پورے آستانے میں اندر و باہر مصنوعی جھالر کی سجاوٹ نہ کر کے پھولوں سے سجاوٹ کی  گی ہے, گرمی کی شدت دیکھتے ہوئے جلسہ گاہ میں زیادہ سے زیادہ پنکھوں کا انتظام کیا گیا ہے, عرس کے ایام میں ہمہ وقت لنگر جاری رہے گا, مرکزاہلسنت جامعہ قدیریہ میں زائرین کے قیام کا انتظام رہے گا اور وہیں لنگر کا بھی اہتمام رہے گا تاکہ زائرین کو کہیں بھی آنے جانے کی تکلیف نہ ہو۔ موصوف نے آپنی بات جاری رکھتے ہوۓ کہا کی پورے ملک سے زائرین کی آمد کا سلسہ شروع ہو گیا ہے 21مئی کو سورت سے جناب شعیب قدری  ,دہلی سے صوفی محمود قدیری محمود ,بنارس سے حافظ سمیع اللہ قدیری ,اور مالیگاؤں سے مولانا امتیاز اختر قدیری کی قیادت میں احمد رضا قدیری،محمد سفیان قدیری ، محمد نظرل انتخاب قدیری ،  محمد امین  پہنچ رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ مالیگاؤں سے مولانا امتیاز قدیری کے برادن غلام رسول قدیری غلام ربانی قدیری شاکر قدیری کے ہمراہ بذریعہ فلائٹ تقرباً دس بارہ لوگ 22مئی کو رات 10بجے تک پہنچنے والے ہیں آخر میں بھورے بھائی نے تمام ہی عاشقان قدیری سے عرس مبارک میں شرکت کی گذارش کی عیاں رہے کہ کورونائی عفریت اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے عرس مجدد مرادآبادی علامتی طور پر منعقد کیا جاتا تھا لیکن امسال لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہو نے کے باعث عرس مجدد مرادآبادی کا اہتمام ایک بار پھر اسی شان و شوکت کے ساتھ کیا جارہا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages