src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> برانداکرات کی جرات کو سلام : شان ہند - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 22 اپریل، 2022

برانداکرات کی جرات کو سلام : شان ہند

 
 


برانداکرات کی جرات کو سلام : شان ہند


 مالیگاؤں : دہلی کے جہانگیر پوری میں فرقہ وارانہ فساد کے بعد ایم سی ڈی نے گزشتہ منگل اچانک غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کی مہم شروع کی. غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے نام پر دراصل مسلمانوں کی تعمیرات کو نقصان پہنچانا مقصود تھا- لیکن سپریم کورٹ نے ایم سی ڈی کی مہم پر روک لگادی- سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ایم سی ڈی کی کاروائی جاری رہی. اس دوران سی پی آئی ایم کی نیتا برنداکرات جہانگیر پوری پہنچی اور بلڈوزر کے سامنے تن تنہا کھڑی ہو گئیں- سپریم کورٹ کے احکامات کے کاغذات دکھاتے ہوئے انھوں نے توڑ پھوڑ کی کاروائی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا. بالآخر بلڈوزر رک گیا.

برنداکرات کی جرات کو سلام کرتے ہوئے صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد نے انکا شکریہ ادا کیا ہے- اپنے مکتوب میں شان ہند نے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اگر برنداکرات وقت پر جہانگیر پوری نہیں پہنچتی تو مسلمانوں کی ملکیت کو مزید نقصان پہنچتا اور کئی اور زندگیاں برباد ہوتیں- برنداکرات نے ایم سی ڈی کی انہدامی کاروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضداشت بھی داخل کی ہے. برنداکرات نے کہا ہیکہ غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں ایم سی ڈی تعصبانہ انہدامی کاروائی کررہی اور ایک فرقے کے لوگوں کو اسکا نشانہ بنایا جارہا ہے. شان ہند نے ایم سی ڈی کی انہدامی کاروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کے لیے بھی برنداکرات کا شکریہ ادا کیا.

شان ہند نے مزید لکھا ہیکہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے لیکن موجودہ حکومت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی زندگیاں برباد کرنا چاہتی ہے. فرقہ وارانہ فساد کے بعد جہانگیر پوری میں غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا بہانہ بناکر ایم سی ڈی مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانا چاہتی تھی. آج ہندوستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جارہا ہے- نفرت کا جو بیج بویا گیا تھا وہ ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرگیا ہے.

ملک کی حفاظت، دستور کی حفاظت، جمہوریت اور سیکولرازم کی حفاظت کے لیے ہمیں ایک طویل جنگ لڑنا پڑیگی اور ہمیں خوشی ہیکہ برنداکرات جیسی باہمت اور نڈر خاتون اس جنگ میں ہمارے ساتھ ہے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages