ٹینشن چوک اطراف کے علاقوں میں 7 دن سے پانی نہیں آیا مچی ہاہاکار حافظ عبداللہ کی ایماء پر سماجی خدمت گار اشتیاق قریشی کی بروقت نمائندگی
پرائیویٹ ٹینکرس سے ٹینشن چوک و اطراف پانی کی سپلائی
مالیگاؤں : لنگڑی لولی بہری چمپئن چور ہوچکی کارپوریشن اب فرقہ پرستی کی طرف گامزن ماہ صیام کا مبارک مہینہ شروع ہے شہر مالیگاوں میں ماں بہنوں کیساتھ بڑے عمر کہ بزرگ اور پانچ تا سات سالہ معصوم بچوں میں روزہ رکھنے کا رحجان ہے ایسے دینی مذہبی شناخت والے شہر کو کارپوریشن میں اقتدار پر بیٹھے اور مختلف عہدہ پر برجمان ادھیکاریوں سے اب فرقہ پرستی نت نئے اندازمیں جھیلنی پڑرہی ہے گرنا ڈیم پائپ لائن میں آئے دن مسائل بتا کر شہر مالیگاوں کو کئی کئی دن تک پیاسا رکھنے کا جیسے رواج بن چکا ہے پچھے دنوں گرنا ڈیم پائپ لائن میں مسائل بتایا گیا اور شہر میں ایک نیوز آئی ایک دن اور ناغہ ہوگا مگر ٹینشن چوک اطراف کا علاقہ میں پچھلے سات دنوں سے پانی نہیں آیا تھا پچھلی رات سحری کے وقت لوگوں کو پینے کو پانی نہیں تھا ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے علاقہ کے سوشل ورکر اشتیاق قریشی نے فوراً کئی ٹینکر پانی کا نظم کراویا اور لوگوں کو وقتی راحت دینے کا کام کیا جس سے علاقے کی خواتین نے اشتیاق قریشی کو دُعاؤں سے نوازہ اور پھر حافظ عبداللہ صاحب کی سرپرستی میں اشتیاق قریشی, یسین بھائی , رضی انور, انصاری ابوذر , مسسعود احمد نے واٹر سپلائے انجنیئر محمد صاحب سے رابطہ کیا اور سخت لہجے میں حافظ عبداللہ صاحب نے کارپوریشن اور واٹر سپلائے وبھاگ کو لتاڑا جب محمد صاحب نے یقین دہانی کرائی اگلے کچھ گھنٹوں میں ان علاقوں میں نل آجائے گا ۔ حافظ عبداللہ صاحب و سماجی خدمت گار اشتیاق قریشی کی جدوجہد کی بدولت رات میں دو بجے آنے والا نلوں کا پانی قبل از وقت دوپہر چار بجے سپلائی کیا گیا ۔ اہلیان محلہ و اطراف کے ساکنین نے راحت کی سانس لی و حافظ عبداللہ صاحب و اشتیاق قریشی کا شکریہ ادا کیا ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں