src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پاور لوم صنعت اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن۔۔۔! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 3 اپریل، 2022

پاور لوم صنعت اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن۔۔۔!

 

پاور لوم صنعت اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن۔۔۔!


مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ہر سال سب سے زیادہ ٹیکس کی وصولی پاور لوم کارخانوں، سائزنگوں اور دیگر فیکٹریز سے ہوتی ہے۔ سیکڑوں کروڑ کی ٹیکس وصولی کے باوجود شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ہر سال آناً فاناً میں روڈ، گٹر، گٹر پر سلیب اور دیگر بے شمار تعمیراتی کاموں کے نام پر بار بار اِنہیں کاموں کے ٹینڈرز نکال کر سیکڑوں کروڑ کے وارے نیارے کئے جارہے ہیں اور سارا مال سیاستدانوں، ٹھیکیداروں اور بدعنوان افسران کی تِجوریوں میں جارہا ہے۔


آج جب شہر کے تمام بنکر معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور کئ مالکان مقروض اور دیوالیہ ہو چکے ہیں تو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور اسکے ذمے داران کو چاہئے کہ شہر کے پریشان حال بنکروں کو سالانہ 2 سو کروڑ روپوں کا غیر سودی قرض دے یا کم از کم اگلے تین سے چار سالوں تک انہیں کارپوریشن ٹیکس کی وصولی میں ایگزیمپشن (چُھوٹ) دیں اور انہیں مزید فائنانشئل بوجھ سے بچائیں۔ شہر کی مختلف پاور لوم تنظیموں کے ذمے داران کو بھی چاہیے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور اسکے ذمے داران سے صنعت کو مندی سے باہر نکالنے کیلئے اسطرح کی ڈیمانڈ مضبوطی کے ساتھ رکھیں۔


یاد رہے کہ پاور لوم صنعت مالیگاؤں شہر کی سب سے بڑی صنعت ہے جو لاکھوں شہریان کو روزگار فراہم کرتی ہے، اسلۓ اس صنعت کو بحران سے بچانے کیلئے مرکزی و ریاستی سرکاروں کے علاوہ لوکل سیلف گورنمنٹ کی حیثیت سے مالیگاؤں شہر میونسپل کارپوریشن کو اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس صنعت کی بقاء کیلئے بہتر سے بہتر اِمداد یا بیل آؤٹ پیکج کی ترکیب نکالنی چاہیے۔


اگر ممکن ہو تو اس ضمن میں پاور لوم صنعت کی بقاء و بہتری کیلئے شہر بھر سے تعلیم یافتہ اور تجربہ کار بنکروں کو لیکر ایک تنظیم بنائی جاسکتی ہے، جسے شہر بھر سے تعلیم یافتہ، سوجھ بوجھ رکھنے والے تجربہ کار بنکر لیڈ کر سکتے ہیں۔



کلیم یُوسف عبداللہ

(گرین مالیگاؤں ڈرائیو)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages