مدھیہ پردیش-مہاراشٹر کے آسمان پر انوکھا فلکیاتی نظارہ،
آسمان کا سینہ شق کرکے نکلی روشنی
بھوپال: مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں سنیچر کی رات ایک انوکھا فلکیاتی نظارہ دیکھا گیا جب رات کے وقت آسمان میں راکٹ کی طرح چیرتا ہوا ایک روشن فلکیاتی پنڈ حرکت کرتا ہوا دیکھا گیا۔ مہاراشٹر کے ناگپور اور مدھیہ پردیش کے جھابوا، بروانی جیسے اضلاع میں لوگوں نے اس آسمانی نظارہ کو دیکھا اور اس کے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ الکا پنڈ ہو سکتے ہیں۔ الکا پنڈ چمکدار روشنی کی روشن دھاریوں کی طرح ہوتے ہیں جو رات کے وقت آسمان میں نظر آتی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش کے جھابوا، بڑوانی، آگر مالوا اضلاع میں آسمان پر کچھ فلکیاتی روشنی دیکھی گئی ہے، یہ الکا ہنڈ یا کچھ اور، اس کی ابھی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
الکا، جنہیں اکثر 'شوٹنگ اسٹارز' کہا جاتا ہے، وہ چٹانی چیزیں ہوتی ہیں جو زمین کے ماحول میں زبردست رفتار سے داخل ہوتی ہیں۔ جیسے ہی زمین اپنے مدار میں سورج کے گرد خلاء میں ایک گرد آلود علاقے سے گزرتی ہے تو چھوٹی چٹانی چیزیں بڑی رفتار سے فضا میں داخل ہوتی ہیں۔
اس کی رفتار 30 سے 60 کلومیٹر فی سیکنڈ کے درمیان ہے۔ اس وقت وہ روشنی کی دھاریاں پیدا کرتی ہیں جنہیں الکا بوچھار کہتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں