src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ہندوستان میں اردو صحافت کو۲۰۰؍سال مکمل ہونے پر کرکٹ ٹورنامنٹ , ڈاکٹروں کی ٹیم نے بالی ووڈ ٹیم کو شکست دے کرجیت حاصل کیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 13 مارچ، 2022

ہندوستان میں اردو صحافت کو۲۰۰؍سال مکمل ہونے پر کرکٹ ٹورنامنٹ , ڈاکٹروں کی ٹیم نے بالی ووڈ ٹیم کو شکست دے کرجیت حاصل کیں



ہندوستان میں اردو صحافت کے ۲۰۰ ؍ سال مکمل ہونے پر کرکٹ ٹورنامنٹ


ڈاکٹروں کی ٹیم نے بالی ووڈ ٹیم کو شکست دے کرجیت حاصل کیں




ممبئی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ دنوں ممبئی کے اسلام جمخانہ گراونڈپر ہندوستان میں اردو صحافت کو ۲۰۰؍برس مکمل ہونے کی خوشی میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد صحافیوں کی تنظیم پترکار وکاس فاؤنڈیشن نے اسلام جمخانہ کے اشتراک سےکیا۔۶؍اوورس کے ہونے والےاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینئر صحافی سرفراز آرزو نے پہلی گیند کو ہٹ کرکے آغاز کیا۔ اسلام جمخانہ، ڈاکٹرس، صحافی اوربالی ووڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلےمقابلے کے لئے سرفراز آرزو، نظام الدین راعین کی موجودگی میں ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر نے ٹاس کرکے  اسلام جمخانہ اور ڈاکٹرس کی ٹیموں کےدرمیان ہونے والے میچ سے آغاز کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے جمخانہ کی ٹیم کو باآسانی شکست دیتے ہوئے جیت حاصل کرکے فائنل میں اپنا مقام بنا لیا۔ دوسرے میچ کے لئے سینئر صحافی خلیل زاہد نےنظام الدین راعین، سرفراز آرزو اورشاہدہ دربار کی موجودگی میں ٹاس کرکے بالی ووڈ اور صحافیوں کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ  کابگل بجایا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بالی ووڈ کے کپتان دیو ٹھاکر اور اے ایم طراز نے اپنی حکمت عملی سے صحافیوں کی ٹیم کو۷۰؍ رن کا ٹارگیٹ دیا۔ اس ٹارگیٹ کا صحافیوں کی ٹیم بڑی جانفشانی سے پیچھا کرتے رہے مگر آخری گیند پرجیت کے لئے دو رن درکار تھے۔ بیٹسمین نے اٹھا کر مارا مگرکیچ ہوگئے اس طرح صحافیوں کی ٹیم کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ فائنل میچ کے لئےصحافی ہارون افروز، عبدالسلام قاسمی، حیدر علی راعین، نعمانی راعین نے ٹاس کیا بالی ووڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنے اوپنر بیٹسمینوں کی بدولت۶۳؍ رنوں کا اسکور کھڑا کر دیا۔ بالی ووڈ  کی ٹیم چیس کرتے ہوئے آخری گیند تک دلچسپ مقابلہ کرتی رہی مگر اس کے باوجود اسے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو جیت کی ٹرافی کا اہل قرار دیا۔ سرفراز آرزو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۱۸۲۲؍ میں کلکتہ سے راجہ رام موہن رائے نے پہلا اردو اخبار جاری کیاتھا۔ ۲۰۲۲؍ رواں برس میں ہندوستان میں اردو صحافت کے۲۰۰؍برس مکمل ہوگئے ہیں اس خوشی کے موقع پر اس کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا یہ کہتے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹیم کو جیت کی خوبصورت ٹرافی ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر، سرفراز آرزو، فلم اداکارہ موہینی مینک، گلوکارہ خوشی کے ہاتھوں سے دی گئی ساتھ ہی رنرر ٹیم کو بھی خوبصورت ٹرافی  کے علاوہ بیسٹ باولر، بیسٹ بیٹسمن، مین آف دی سیریز جیسے انعامات کے ساتھ طہورا سوئیٹس کی جانب سے فائنل کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو ایک خوبصورت ہینڈبیگ اور افلاطون سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ چاروں ٹیم کے۶۰؍کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پترکار وکاس فاؤنڈیشن کی جانب ان کی خدمت میں مومنٹو پیش کیا گیا۔ گنگوبائی کاٹھیا واڑی، بدلہ، پدماوتی، باجی راو مستانی، گزارش جیسی فلموں خے نغمہ نگار اے۔ ایم۔ طراز۔ بالی ووڈ کے کپتان اور اداکار دیوٹھاکر، دکشا اجیت سنگھ، دبنگ ۳، کمانڈو۳، اجڑا چمن کی اداکارہ ابھیلاش چودھری،ُ پدماوتی، سیکشن ۳۷۵؍، سی آئی ڈی، عدالت میں اہم رول ادا کرنے والے انوج کھرانا، کمانڈو۲، چانس بے ڈانس، دل سے دل تک، کرائم الرٹ کے اداکار پرنس روڈے، فلم اداکار ورین پنوار، فلم اداکارگلشن نین، قسم تیرے پیار کی، زندگی کی مہک،۲۶؍،۱۱؍ممبئی اٹیک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے اجئے مہرہ، جڑواں۲؍،شیرنی، گلابو میں اداکاری کرنے والے آریہ، ہرشت کھانا گوال، رات باقی، بات باقی، طوفان جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والے وہیت لامبا، یہ ہے انڈیا، تیسری آنکھ، چکن بریانی، سرد ہوا کے سنیل میہیر، پونیت سنگھ ،صحافیوں میں مڈڈے کے سمیع اللہ خان، سہارا ٹی وی کے وسیم حیدر، عبدالحلیم صدیقی، نعیم شیخ، فاروق شاہ، روی یادو، حنا خان، ملکاپور سے آنے والے وسیم سر، انور حسین، فتح احمد خان، ستیہ پرکاش تیواری، مالیگاوں سے تشریف لانے والے کارپوریٹر امین انصاری، خالد سکندر، کامینٹری کے فرائض صحافی جمال سنجر، وسیم سنجر، سراج بھائی نے انتہائی خوبصورتی سے ادا کیے۔ انتظامیہ میں شاہدہ دربار اور سلیمان خان کے علاوہ ان کے معاونین نے اہم رول ادا کیا۔ آخری میں رسم شکریہ اداکرتے ہوئے پترکار وکاس فاؤنڈیشن کے صدر یوسف رانا نے اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہانی اور سیوا کے صدر شہزاد ابراہانی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مخیران قوم و ملت نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بہت ہی اہم رول ادا کرتے ہوئے اپنی بے پناہ خدمات پیش کیں۔ ان کے علاوہ ممبئی پریس، ممبئی رابطہ، نیوڑ اپٹ مین فاونڈیشن، انفنیٹی کسٹومائزیشن، مشاعرہ منچ، نیوز ٹائم، انمول کیمسٹ، ڈاکٹرس ہبٹ نیو لائف کیمٹس، پائلٹ میڈ ان ووڈ، سی گرین ویلفئر فاونڈیشن، دربار کریشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages