src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> کانگریس کارکنوں نے سی ڈبلیو سی کے سامنےجی -23 کے خلاف احتجاج کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 14 مارچ، 2022

کانگریس کارکنوں نے سی ڈبلیو سی کے سامنےجی -23 کے خلاف احتجاج کیا

 



کانگریس کارکنوں نے سی ڈبلیو سی کے سامنےجی -23 کے خلاف احتجاج کیا




 نئی دہلی، 13 مارچ : گاندھی کنبے کی حمایت میں کانگریس کے کئی کارکنوں نے تنظیمی اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے لیڈروں کے خلاف کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ سے قبل کانگریس ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا ۔

سی ڈبلیو سی کی میٹنگ سے قبل جب ممبران پہنچ رہے تھے، پارٹی کارکنوں کے ایک گروپ نے کانگریس کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی صدر سونیا گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی کے حق میں نعرے بازی کی ۔

کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے وقت پر تنظیمی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا اور پارٹی کے کئی لیڈروں نے جمعہ کی شام دہلی میں ملاقات کی ۔
گزشتہ سال ستمبر میں کانگریس کے کارکنوں نے کپل سبل کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت احتجاج کیا تھا جب انہوں نے پریس کانفرنس کی تھی اور کہا تھا کہ کانگریس کے پاس صدر نہیں ہے ۔
جی-23 کے نام سے جانے جانے والے والے کی جانب سے حالیہ انتخابات میں ہونے والی شکست کے لیے ذمہ داری طےکرنے کا مطالبہ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages