src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شان ہند کی قیادت میں امام احمد رضا روڈ پر جنتا دل سیکولر کا زبردست احتجاجی دھرنا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 8 مارچ، 2022

شان ہند کی قیادت میں امام احمد رضا روڈ پر جنتا دل سیکولر کا زبردست احتجاجی دھرنا


شان ہند کی قیادت میں امام احمد رضا روڈ پر جنتا دل سیکولر کا زبردست احتجاجی دھرنا 


اسکول کے آس پاس کے غیر قانونی قبضہ جات فوری طور پر صاف کئے گئے 



مالیگاؤں :(نامہ نگار) بچیوں کے ساتھ انصاف کرو, اتی کرمن صاف کرو, ہم وہ انقلاب ہیں, ظلم کے خلاف ہیں. ڈرے جو چپے جو, ہم وہ انقلاب ہیں. شان ہند آگے بڑھو, ہم تمہارے ساتھ ہیں ,ہم سے جو ٹکرائے گا. مٹی میں مل جائے گا. جیسے فلک شگاف نعروں کے ساتھ آج صبح ساڑھے 11بجے جنتا دل سیکولر کے ذمہ داران نے یہاں کی امام احمد رضا روڈ ,بھنگار بازار کے غیر قانونی قبضہ جات کے خلاف زبردست دھرنا دے دیا.
شہر کی اہم شاہراؤں سے غیر قانونی تجاوزات صاف ہونے چاہیے، اس مطالبہ کو لیکر شان ہند نہال احمد کی قیادت میں جنتادل سیکولر کی جانب سے امام احمد رضا روڈ پر کامیاب راستہ روکو آندولن کیا گیا- اسکول کی بچیوں کی حفاظت کرو، اتی کرمن صاف کرو؛ ہم سے جو ٹکرائیگا، ہم اس سے ٹکرائینگے، جیسے نعروں کے ساتھ جنتادل سیکولر کے ورکروں اور ہمدردوں نے گھنٹوں امام احمد رضا روڈ پر راستہ بلاک کیا اور مصطفی بازار المعروف بھنگار بازار کے لوگوں کے زریعے ہونے والے اتی کرمن کے خلاف اپنی ناراضگی جتائی-

احتجاج کی قیادت کررہی شان ہند نے کہا کہ امام احمد رضا روڈ اور قدوائی روڈ جیسی اہم شاہراؤں پر بڑھتے اتی کرمن کیوجہ سے شہریان بالخصوص طلبا و طالبات کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے- لیکن کارپوریشن اور پولیس اتی کرمن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی- اسلئے ہم نے آج راستہ روکو آندولن کیا ہے- ہمارا مطالبہ ہیکہ کارپوریشن ایک ایک کرکے شہر کی تمام اہم شاہراؤں سے غیر قانونی تجاوزات صاف کرے-

شان ہند نے وہاں موجود کارپوریشن کی افسران اور پولیس کو صاف الفاظ میں کہا کہ جب تک اتی کرمن صاف نہیں ہوتا ہم لوگ راستہ بلاک رکھیں گے- جسکے بعد انتظامیہ فورا حرکت میں آگیا اور بالآخر جے اے ٹی اسکول کی دیوار سے لگے غیر قانونی تجاوزات کو صاف کیا گیا- اسی کے ساتھ سڑک کے دوسری جانب بنی دکانوں کے اتی کرمن کو بھی ہٹایا گیا- 

کارپوریشن انتظامیہ نے شان ہند کو یقین دلایا کہ دوبارہ اتی کرمن نہیں ہونے دیں گے، جسکے بعد راستہ روکو آندولن کے خاتمے کا اعلان کیا گیا-

جنتادل سیکولر کی جانب سے کارپویشن افسران کو ایک مکتوب بھی پیش کیا گیا جسمیں مطالبہ کیا گیا کہ شہر کی اہم شاہراؤں سے غیر قانونی تجاوزات کو نہ صرف ہٹایا جائے بلکہ دوبارہ لگنے سے بھی روکا جائے- اگر یہ مطالبات پر کاروائی نہیں کی گئی تو جنتادل سیکولر مزید سخت احتجاج کریگی-

اس احتجاج میں ساجدہ نہال احمد، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا، کلیم بھیا لال شاہ، پروفیسر رضوان سر، سہیل عبدالکریم، معین اختر، ابو شعیب نہالی، محمد وائرمین، شیخ شاہد بھیکن، خورشید کابل، ابوللیث انصاری، اشفاق لال ٹوپی، صدرالدین مقادم، عمران جھوپے سمیت جنتادل سیکولر کے متعدد ورکروں اور ہمدردوں نے حصہ لیا-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages