مالیگاؤں میں شیو سینا کے وزیر زراعت دادا بھسے کا انوکھا یوم پیدائش منایا گیا
شیو سینا مہاراشٹر اقلیتی سیل کے صدر لقمان انصاری کی جانب سے میڈیکل کیمپ تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار
مالیگاؤں (نامہ نگار) مہاراشٹر کی یوتی سرکار میں زراعت اور دیہی ترقیات کی وزارت پر فائز دیہی حلقہ کے رکن اسمبلی دادا بھسے کی سالگرہ کے موقع پر شیو سینا اقلیتی سیل مہاراشٹر کے صدر انصاری محمد لقمان کی معیت میں بے شمار فلاحی پروگرام منعقد کئے گئے. دادا بھسے کی سالگرہ کے موقع پر غریب بیوہ خواتین کو کپڑے, ساڑیاں اور دیگر لوازمات تقسیم کئے گئے. ساتھ ہی مختلف بیماریوں کے سدباب کے لئے اے ٹی ٹی ہائی کے وسیع و عریض گراونڈ پر مفت میڈیکل کمیپ کا بھی عظیم الشان انعقاد کیا گیا جس سے ہزارہا مریضوں نے استفادہ حاصل کیا. سالگرہ کے اس موقع پر غریب خواتین کی ضیافت کا بھی معقول انتظام لقمان انصاری کی جانب سے کیا گیا. دادا بھسے کی سالگرہ کے موقع پر شیو سینا پارٹی کو مالیگاؤں شہر حلقہ 115 میں قبول عام بنانے کے لئے مختلف لائحہ عمل بھی ترتیب دئیے گئے اور رفاہ عامہ کے لئے آگرہ روڈ نیو بس اسٹینڈ کے سامنے ایک عالیشان شیو سینا مہاراشٹر اقلیتی سیل کے صدر دفتر کے رابطہ آفس کا افتتاح وزیر زراعت دادا بھسے اور شیوسینا کے ضلع پرمکھ راما بھاؤ مستری کے ہاتھوں عمل میں آیا. اس موقع پر شیو سینا اقلیتی سیل مہاراشٹر کے صدر لقمان انصاری نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں دادا بھاؤ جب بھی مالیگاؤں شہر میں موجود ہوں تو وہ اس رابطہ آفس میں موجود رہ کر عوام کی نمائندگی کے فرائض انجام دیں گے ساتھ ہی ضلع پرمکھ راما مستری بھی روزانہ اس آفس کے ذریعے عوام و خواص کی نمائندگی کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے. وسط شہر میں شیو سینا کی یہ نئی آفس ثابت کررہی ہے کہ اب مالیگاؤں شہر دیگر پارٹیوں کے بر خلاف نعمل البدل کی تلاش میں ہے. ہو سکتا ہے کہ آنے والے میونسپل انتخابات میں شیو سینا کی شراکت داری تبدیلوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی. اور اس میں لقمان انصاری کا کردار نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آئے گا. ریاستی شیو سینکوں کے درمیان دادا بھسے کا انوکھا جشن سالگرہ کی دھوم مسلم اکثریتی شہر میں حیرت و تعجب کا باعث بنی ہوئی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں