src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> محکمۂ تعلیم، 24 مارچ کا جی آر منسوخ کر مقامی انتظامیہ، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کو گرمیوں میں اسکولی اوقات، امتحانات،و نتائج کے اعلان کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشھک سنگھ کا وزیر تعلیم سے مطالبہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 25 مارچ، 2022

محکمۂ تعلیم، 24 مارچ کا جی آر منسوخ کر مقامی انتظامیہ، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کو گرمیوں میں اسکولی اوقات، امتحانات،و نتائج کے اعلان کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشھک سنگھ کا وزیر تعلیم سے مطالبہ

 


محکمۂ تعلیم، 24 مارچ کا جی آر منسوخ کر مقامی انتظامیہ، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کو گرمیوں میں اسکولی اوقات، امتحانات،و نتائج کے اعلان کرنے کا اختیار دیا جائے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشھک سنگھ کا وزیر تعلیم سے مطالبہ


 مالیگاؤں (نامہ نگار) حکومت مہاراشٹر کے محکمہ اسکولی تعلیم نے 24 مارچ 2022 کو جاری کیے گئے حکومتی فیصلے کی وجہ سے ریاست کے اسکولی نظام میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔  لہٰذا محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کے مورخہ 24 مارچ2022 کے جی آر کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور مقامی انتظامیہ، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کو گرمیوں میں اسکول کے اوقات، امتحانات و نتائج کا اعلان کرنے کا اختیار دیا جائے۔  ایسا مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشھک سنگھ 11138 کےبانی ساجد نثار احمد نے ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ و معاون سکریٹری امتیاز قاضی سے کیا ہے۔ساجد نثار احمد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ  20 جنوری 2022 تک محکمہ تعلیم کے جاری کردہ مختلف سرکولروں کے مطابق سو فیصد طلباء کی حاضری کے ساتھ ریاست میں اسکولوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  گرمی کی تپش دن بدن بڑھ رہی ہے  ریاست میں چند مقامی خود اختیاری انتظامیہ نے اسکول کے اوقات صبح کے سیشن میں کردیے ہیں تاکہ گرم موسم کی وجہ سے طلباء کی صحت بری طرح متاثر نہ ہو۔ کچھ اسکولوں میں امتحانات جاری ہیں، چند اسکول کمیٹی نے امتحانات کا اعلان کر والدین کو ٹایم ٹیبل تقسیم کر دیا ہے۔ اور چھٹیوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ 2 اپریل سے عالم اسلام کا مقدس مہینہ رمضان المبارک کے شروع ہونے کے امکانات ہیں۔ نیز فی الحال جماعت دسویں و بارہویں کے امتحانات جاری ہیں۔ زیادہ تر اساتذہ امتحانی جوابداری نبھا رہے ہیں۔ اس لیے اکھل بھارتیہ اردو شکشھک سنگھ 11138 نے محکمہ تعلیمات کے 24 مارچ کے جی آر کو رد کر مقامی انتظامیہ، اسکول مینجمنٹ کمیٹی کو گرمیوں میں اسکول کے اوقات، امتحانات و نتائج کا اعلان کرنے کا اختیار دینے کا مطالبہ حکومت سے کیا ہے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages