یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار یوپی وزیر اعلی کا حلف لیا
لکھنؤ:25مارچ : اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو ملک کے کثیر آبادی والے صوبہ اترپردیش کے وزیر اعلی کی حیثیت سے دوسربارہحلف لیا ہے ان کے ساتھ گورنر نے برجیش پاٹھک اور کیشو پرساد موریہ کو نائب وزیر اعلی کا حلف دلایا ریاستی راجدھانی کے اکانا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے حلف برداری تقریب میں ریاست کی گورنر آنندی بین پٹیل نے16 کابینی وزراء،14مملکتی وزراءبرائے آزادانہ چارج،اور 20وزراء کومملکتی وزیرکے حیثیت سےحلف دلایا۔تقریب میں وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت متعدد مرکزی وزراء، بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں کے وزراء سمیت متعدد معروف سیاسی و سماج شخصیات و بی جے پی کارکنان موجود رہے۔
یوگی کابینہ میں کابینی وزیر کی حیثیت سے حلف لینے والو ں میں نتن اگروال،کپل دیواگروال، روندر جیسوال،سندیپ سنگھ، گلاب دیوی، گریش چندر یادو، دھرم ویر پرجاپتی، اسیم ارون، جے پی ایس راٹھور، دیا شنکر سنگھ، نریندر کشیپ، دنیش پرتاپ سنگھ،ارون کمار سکسینا، دیا شنکر مشر’دیالو‘ کے نام شامل ہیں۔

دلچسپ ہیں کہ ستیش مہانا،رما پتی شاستری،جئے پرتاپ سنگھ،شری کانت شرما،سدھارتھ ناتھ سنگھ،آشوتوش ٹنڈن، ڈاکٹر نریندر سنگھ،رام نریش اگنی ہوتری، سریش رانا، ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری،اشوک کٹاریا، شری رام چوہان ایسے نام ہیں جو سابقہ حکومت میں وزیر تھے لیکن اس بات انہیں یوگی کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔
جبکہ گلاب دیوی اور سندیپ سنگھ کو مملکتی وزیر سے مملکتی وزیر( آزدانہ چارج) کے عہدے پر پرموشن دیا گیا ہے سندیپ سنگھ کلیان سنگھ کے پوتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 10مارچ کو یوپی اسمبلی انتخابات کے آئے نتائج میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 273سیٹوں پر جیت درج کیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں