ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کےزیرِ اہتمام سالانہ ادبی کانفرنس، ایوارڈ کی تقسیم اور کل ہند مشاعرہ
ادارۂ ادب اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر کی ایک روزہ سالانہ کانفرنس"اردو ادب اور کورونا" کے عنوان سے 27 مارچ 2022 بروز اتوار رحمت سلطان ہال سر جے پورہ احمد نگر میں منعقد ہوگی ۔ کانفرنس کے تین اجلاس ہوں گے۔ پہلا اجلاس جناب انتظار نعیم دہلی کی صدارت میں ہوگا۔ جناب رضوان الرحمن خان امیر حلقہ مہاراشٹرجماعت اسلامی ہند مہمانِ خصوصی اور جناب ہاشمی سید شعیب ایگزیکٹیو آفیسر مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے شریک ہو ں گے۔ادارۂ ادب اسلامی مہاراشٹر کی جانب سے ہر سال حفیظ میرٹھی ایوارڈ برائےشعری خدمات اور عصمت جاوید ایوارڈ برائے نثری خدمات مستحق شاعر و ادیب کو دیا جاتا ہے اور کسی ایک ادیب و شاعر کی کتاب شائع کی جاتی ہے۔ اس سال حفیظ میرٹھی ایوارڈ ڈاکٹر نذیر فتح پوری پونہ کو اور عصمت جاوید ایوارڈ ڈاکٹر عظیم راہی اورنگ آباد کو تفویض کیا جائے گا۔ ادارے کی جانب سے مطبوعہ انس نبیل آکولہ کے شعری مجموعے "سرمایۂ تنہائی" کا اجراء بھی ہوگا۔ دوسرا اجلاس مقالہ خوانی کا ہوگا جس کی صدارت پروفیسر مقبول احمد مقبول اودگیر کریں گے۔ اس اجلاس میں کورونائی فکشن کا تنقیدی مطالعہ، کورونا اور اردو انشائیہ، اردو شاعری میں کورونائی عناصر، نذیر فتح پوری کی کورونائی کہانیاں ایک جائزہ کے عناوین سے بالترتیب پروفیسر محمد یحییٰ جمیل امراوتی، ڈاکٹر قاضی نوید احمد اورنگ آباد، ڈاکٹر محمد عظمت الحق دیگلور مقالے پڑھیں گے۔ تیسرا اجلاس افسانہ خوانی کا ہوگا جس کے صدر ڈاکٹر سلیم خان ممبئی ہوں گے اور ولی احمد
خاں احمد آباد مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اس اجلاس میں معین الدین عثمانی جلگاؤں، ڈاکٹرعظیم راہی اورنگ آباد اور پروفیسر یحییٰ جمیل امراوتی افسانے پیش کریں گے۔ 27مارچ ہی کی شب نو بجے جناب اسلم مرزا اورنگ آباد کی صدارت میں کل ہند مشاعرہ منعقد ہوگا۔ جناب خان حسنین عاقب نظامت کریں گے۔ مہمان شعراء انتظار نعیم دہلی، سر فراز بزمی راجستھان، ابو نبیل مسیح الدین حیدر آباد، نذیر فتح پوری پونہ، رفیق جعفر پونہ، عبداللہ راہی دیوبند، اسلم غازی ممبئی، جاوید ندیم ممبئی، ادھو مہاجن بسمل پونہ، مقبول احمد مقبول اودگیر، بشیر احمد راہی جالنہ، احمد اورنگ آبادی، غلام فرید آکوٹ، انس نبیل آکولہ کے علاوہ میزبان شعراء ڈاکٹر قمر سرور، نفیسہ حیا، مشتاق احمد مشتاق، سلیم یاور، آصف احمد آصف، خلیل احمد خلیل، منور حسین احمد نگری کلام سنائیں گے۔ اہلِ ذوق سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہو کر کانفرنس اور مشاعرے کو کامیاب بنائیں۔
غلام فرید
سیکریٹری ادارۂ ادبِ اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹر
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں