src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> یوگی 25 مارچ کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 19 مارچ، 2022

یوگی 25 مارچ کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے

 


یوگی 25 مارچ کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے



گورکھپور، 18 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی ٰ کے طور پر یوگی آدتیہ ناتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز 25 مارچ کو حلف اٹھانے کے ساتھ شروع کریں گے۔
بی جے پی کے اعلی افسران نے جمعہ کے روز اس کی تصدیق کی۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کی دوسری حلف برداری کی تقریب 25 مارچ کو لکھنؤ کے اکانااسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب میں یوگی کے ساتھ نومنتخب حکومت کے دیگر وزرا بھی حلف لیں گے۔

ریاستی حکومت کے ایک سینئر افسران نے حلف برداری کی تقریب کی تاریخ کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا کہ کابینہ میں خواتین اور نوجوانوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب حلف برداری کا وقت ابھی طے نہیں ہوا۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور مرکزی حکومت کے کئی وزراء اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور تقریب حلف برداری میں پارٹی کے سینئر کارکنان شریک ہوں گے۔ اکانا اسٹیڈیم میں مجوزہ حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی، سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سرپرست ملائم سنگھ یادو، ایس پی صدر اکھلیش یادو، کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی، اتر پردیش کی انچارج کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے مختلف لیڈران۔ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتر پردیش میں حالیہ 10 مارچ کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں بی جے پی نے 255 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی تھی۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages