src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تائیوان نے بھی روس پر پابندیاں عائد کیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 25 فروری، 2022

تائیوان نے بھی روس پر پابندیاں عائد کیں

 

تائیوان نے بھی روس پر پابندیاں عائد کیں


بیجنگ، 25 فروری : یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے خلاف احتجاج میں اب تائیوان نے بھی روس پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں کی وزارت خارجہ نے اس کی اطلاع دی ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ’’حکومت کو اس بات پر شدید افسوس ہے کہ روس نے پرامن سفارتی مذاکرات کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے بجائے دوسروں کو ڈرانے، دھمکانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کا متبادل کا انتخاب کیا ہے‘‘۔ روس ، یوکرین کے خلاف اپنی فوجی کارروائی کو جلد از جلد روکے اور سبھی متعلقہ فریقوں کے درمیان پرامن مذاکرات دوبارہ شروع کرے، اس کے پیش نظر جمہوریہ چین (تائیوان) کی حکومت روس کے خلاف بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں میں شامل ہونے کا اعلان کرتی ہے‘‘۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages