انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے
جکارتہ، 25 فروری: انڈونیشیا کے مغربی سماترا صوبے میں جمعہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریختر پیمانے پر 6.2 تھی۔ تاہم اس سے سونامی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ اطلاع موسمیات، ماحولیات اور جیو فزکس ایجنسی نے دی ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:39 بجے آیا جس کا مرکز پاسمان برات ضلع سے 17 کلومیٹر شمال مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا جارہا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں