ناسا نے مون مشن آرٹیمیس 1 کی لانچ کی ملتوی
واشنگٹن، 25 فروری: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے ایک بار پھر اپنے مون مشن آرٹیمیس 1 کی لانچنگ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اب اسے مئی یا ممکنہ طور پر جون میں لانچ کرنے کا ہدف ہے۔ ایجنسی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
واشنگٹن ڈی سی میں ناسا کے ہیڈکوارٹر میں ایکسپلوریشن سسٹمز ڈیولپمنٹ کے ڈپٹی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر ٹام وائٹمائر نے جمعرات کو کہا ’’لانچ کی تاریخ کا تعین ویٹ ٹیسٹ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ ابھی تک لانچ کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔ ہم اسے مئی تک انجام دینے پر غور کررہے ہیں‘‘۔
ناسا کے افسران نے بتایا کہ مئی میں اسے لانچ کیے جانے کی مدت 7 مئی سے 21 مئی تک مقرر کی گئی ہے، حالانکہ 2 فروری کو لیڈ فلائٹ ڈائریکٹر مائیک سیرافن نے پہلے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ناسا لانچ کے لئے 8 اپریل 23 اپریل کی وقت کی حد پر غور کررہا ہے۔
مسٹر سیرافن نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا ’’جون میں لانچ کی مدت 6 جون کو شروع ہو کر16 جون کو ختم ہو جائے گی۔ اگلی مدت 29 جون ہے اور 12 جولائی کو ختم ہو جائے گی‘‘۔
مسٹر سیرافن نے کہا کہ اسپیس لانچ سسٹم راکٹ اور اورین خلائی جہاز کو 17 مارچ کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا جانا تھا اور اگلے مہینے تک کے لئے اپنے ویٹ ڈریس ریہرسل چیک کے ذریعے اسے وہیں رہنا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں