src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 'الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں تکمیلِ حفظ قرآن مجید افتتاح و ختم بخاری شریف کی محفل کامیابی سے ہمکنار* - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 24 فروری، 2022

'الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں تکمیلِ حفظ قرآن مجید افتتاح و ختم بخاری شریف کی محفل کامیابی سے ہمکنار*





 الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں تکمیلِ حفظ قرآن مجید افتتاح و ختم بخاری شریف کی محفل کامیابی سے ہمکنار


قرآن پاک صاحب قرآن کے بغیر نہیں سمجھا جا سکتا (مولانا سید محمد امین القادری)



 یکم اپریل 2022ء کو حضور داعئ کبیر حضرت علّامہ حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ کے ہاتھوں دستار بندی



 مالیگاؤں : 23 فروری 2022ء بروز بدھ بعد نمازِ مغرب سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم میں تکمیلِ حفظ قرآن پاک افتتاح و ختم بخاری شریف کی بابرکت و روحانی تقریب داعئ کبیر حضرت علّامہ حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ (امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی)* کی سرپرستی میں منعقد کی گئی جسمیں شہر مالیگاؤں کے سادات کرام، علمائے کرام، حفاظ اہلسنّت و عمائدین شہر کثیر تعداد میں شریک ہوئے امسال حفظ قرآن کی عظیم نعمت سے سرفراز ہونے والے خوش نصیب بچے حافظ احمد رضا صادق علی، حافظ محمد ثاقب محمد اسماعیل، حافظ مزمل حسین عبد الحلیم صابری، حافظ محمد کامل جلیل احمد، حافظ شیخ مشرف شیخ مدثر نے قرآن مقدس کی آخری سورتوں کی تلاوت کرکے زمرۂ حفاظ میں شامل ہوئے جبکہ محمد کاشف شرف الدین، محمد امین شیخ سفیان  صاحب نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس حاصل کیا محمد صدیق محبوب عالم، محمد جمیل سعید احمد، سید احمد رضا سید عابد نے بخاری شریف کی پہلی حدیث مبارک کا درس حاصل کیا اس موقع پر آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے بچوں کے سامنے بیش بہا قیمتی و معلوماتی گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن مقدس کو بغیر صاحب قرآن کے سمجھا نہیں جاسکتا قرآن پاک اللہ کی کتاب ہے یہ بات بھی ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا آج کی محفل بہت بابرکت ہے کیونکہ آج ہم سب تکمیلِ حفظ قرآن مقدس اور قرآن پاک کے بعد سب سے معتبر کتاب بخاری شریف کے اعزاز میں حاضر ہیں اپنے ملفوظات حسنہ میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے قرآن پاک کی فضیلت، برکات بیان کرنے کے علاوہ حضرت سیّدنا امام بخاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت پاک کے روشن پہلوؤں کو اجاگر کیا آپ نے کہا کہ *امام بخاری علیہ الرحمہ بارگاہِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مقبول و مبرور تھے آپ علیہ الرحمہ سند حدیث میں بے پناہ احتیاط کرتے تھے اسی لئے آپ کی کتاب بخاری شریف اتنی مقبول ہوئی فارغین و زیرِ تعلیم طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے مولانا موصوف نے کہا کہ فروعی مسائل میں اختلاف نہیں رکھنا چاہیے البتہ عقائد و معمولات میں ہم سب کو امام اہلسنّت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کی پیروی کرنا ہے چاہیے اہلسنّت و جماعت کے سچے، اچھے اور ستھرے مذہب پر قائم رہنا ہے جامعہ کی اس محفل کو سجانے میں حضرت حافظ مقصود اشرف، حضرت مولانا حافظ اسماعیل یارعلوی علامہ و مولانا تجمل حسین ضیائی مفتی علامہ و مولانا محمد رضا مرکزی مفتی علامہ و مولانا راشد مصباحی علامہ و مولانا حسین نجمی،علامہ و مولانا مزمل حسین نجمی علامہ و مولانا اشفاق امجدی ، مولانا اشفاق نجمی،حافظ و قاری صادق حسین اشرفی حافظ و قاری مظفر نوری  حافظ و قاری ارشاد نوری صاحبان کی محنتیں قابل مبارک باد ہےـ جبکہ سنی دعوت اسلامی (مجلسِ شوریٰ مالیگاؤں) و تمام شعبہ جات سے وابستہ مبلغین، معاونین اراکین محبین و مخلصین اول از اخیر موجود تھے 

 رپورٹ :- الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

http://www.facebook.com/official.syedaminulqadri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages