دلخراش سڑک حادثے میں شہناز شیخ کی موت, ایک خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی
مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ نیوز ڈیسک) گذشتہ روز شام میں ساڑھے بجے نیشنل ہائی پر واقع سہیوگ ہوٹل کے پاس اہک دلخراش حادثہ پیش آیا.. آئیسر اور ٹویرا گاڑی کے تصادم میں ّمالیگاؤں کی 36 سالہ شہناز عقیل شیخ ہلاک ہوگئی اور بقیہ 3 افراد شدید زخمی ہیں. چونکہ ایس ٹی بس کی ہڑتال جاری ہے. جس کے بموجب مالیگاؤں کی یہ خواتین ٹویرا سے سفر کررہی تھیں مگر بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہوگئے.
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں کی 2 خواتین بذریعہ ٹویرا کار دھولیہ سے مالیگاٰؤں کا سفر کررہی تھی کہ سہیوگ ہوٹل کے پاس آئیسر کار نے ٹویرا کو ایک زور دار ٹکڑ ماری . آییسر کی یہ ٹکڑ اس قدر شدید تھی کہ ٹویرا میں سوار 4 مسافرین میں سے شہناز شیخ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئی جب کہ دیگر 3 افراد شدید زخمی ہے . شہناز شیخ کی لاش کو پوسٹ مارٹم فورا سول ہاسپٹل لیجایا گیا. تمام قانونی نقاط کی تکمیل کے آج جمعرات کو شہناز شیخ کی لاش وارثین کے حوالے کی جائے گی. مہلوک خاتون کی 5 چھوٹی چھوٹی معصوم بچیاں ہیں. دیگر 3 زخمیوں کو جن ایک خاتون میں شامل ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے. ایک زخمی ریاض شیخ کو سول ہاسپٹل اور دیگر 2 زخمیوں کو 60 فٹی روڑ پر واقع کلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا. ان افراد کی ہاتھ اور پیر کی ہڈیاں فریکچر ہوچکی ہیں. اس حادثے کی خبر تعلقہ اسٹیشن میں درج کردی گئی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں