src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے شیڈیول کا آج اعلان کرے گا الیکشن کمیشن - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 8 جنوری، 2022

پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے شیڈیول کا آج اعلان کرے گا الیکشن کمیشن


پانچ ریاستوں کے اسمبلی  الیکشن کے شیڈیول کا آج اعلان کرے گا الیکشن کمیشن



نئی دہلی،8 جنوری : الیکشن کمیشن اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے شیڈیول کا آج دوپہر تین بجے اعلان کرے گا۔
کمیشن کےایک ترجمان نے بتایا کہ گوا،پنجاب ،منی پور،اتراکھنڈ اور اترپردیش ریاستی اسمبلی کے الیکشن کے پروگرام پریس کانفرنس میں جاری کئے جائیں گے۔کووڈ کی روک تھام کے اصولوں کے پیش نظر پریس کانفرنس کا انعقاد سائنس سینٹر کے بڑے ہال میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گوا میں اسمبلی کی چالیس سیٹیں ہیں،جبکہ پنجاب میں 117,منی پور میں 60 اور اتراکھنڈ میں اسمبلی کے 71 پارلیمانی حلقے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسمبلی کی 403 سیٹیں ہیں۔

الیکشن کمیشن ان ریاستوں میں الیکشن کی تیار کے سلسلے میں پچھلے کئی دنوں سے مرکز اور ریاستی حکومت کے افسروں اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ غور و خوض کا عمل پورا کرچکا ہے۔ ان ریاستوں کی ووٹرلسٹ کا مختصر جائزہ لیا جا چکا ہے۔ کمیشن نے ریاستوں سے الیکشن ڈیوٹی پر لگائے جانے والے ملازمین کی مکمل ٹیکہ کاری پر زور دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages