src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ (نجمہ آباد) سے مزدور کارڈ کی مفت تقسیم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 8 جنوری، 2022

جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ (نجمہ آباد) سے مزدور کارڈ کی مفت تقسیم


 
جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ (نجمہ آباد) سے مزدور کارڈ کی مفت تقسیم



سی اے اے اور این آر سی کے تناظر میں مزدور کارڈ ضرور بنوائیں: شان ہند نہال احمد




مالیگاؤں, 8 جنوری : جنتادل سیکولر مزدور کارڈ سے جڑی تمام سرکاری اسکیموں کے بارے میں شہریان کی رہنمائی کریگی- سی اے اے اور این آر سی کے تناظر میں بھی حکومت کی طرف سے بننے والا مزدور کارڈ اہمیت کا حامل ہے جسے مزدور پیشہ افراد کو ضرور حاصل کرنا چاہیے- اسطرح کا اظہار خیال صدر جنتادل سیکولر شان ہند نہال احمد نے کیا- موصوفہ وارڈ نمبر ٢٠ نجمہ آباد میں واقع جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ پر منعقد تقریب برائے تقسیم مزدور کارڈ سے مخاطب تھیں- کل جمعہ شام ہونے والی اس تقریب میں متعدد افراد کو شان ہند، جنتادل کے دیگر عہدیداران اور علاقے کے بزرگ افراد کے ہاتھوں مزدور کارڈ بناکر تقسیم کیے گئے- یاد دلادیں کہ گزشتہ کئی دنوں سے جنتادل سیکولر خدمت پوائنٹ سے مزدور کارڈ بنانے کا کام انصاری توحید اور حنان سرکار کے زیر نگرانی مفت میں جاری ہے جس سے سیکڑوں افراد مستفیض ہورہے ہیں-

تقریب میں شان ہند نے مزید کہا کہ جنتادل مزدور کارڈ سے جڑی تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ مزدوروں تک پہنچانا چاہتی ہے- "مزدور کارڈ کے توسط سے ۲ لاکھ تک کا مفت بیما اور ۵ لاکھ تک مفت علاج کیسے مل سکتا ہے، اسکی رہنمائی آنے والے دنوں میں جنتادل کریگی-" سی اے اے اور این آر سی کا زکر کرتے ہوئے موصوفہ نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت کی طرف سے ملنے والا مزدور کارڈ مزید اہمیت کا حامل ہے- آخر میں شان ہند نے مزدور پیشہ افراد سے اپیل کی کہ وہ مزدور کارڈ بنوائیں اور مزدوروں کو ملنے والی سہولیات و رعایت کا فائدہ اٹھائیں-

اس تقریب میں جنتادل کے ذمہ داران اور ورکرز بشمول ساجدہ نہال احمد، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے، انصاری توحید، حنان سرکار، انیس مستری، مسیح اللہ بیسٹ، سہیل عبدالکریم، ابواللیس، محمد وائرمین، شیخ شاہد شیخ بھیکن، صدرالدین مقادم وغیرہ، بڑی تعداد میں حاضر تھے-

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages