ایڈوکیٹ انصار نثار تنبولی کو صدمہ
ایڈوکیٹ انصار نثار تنبولی(بامبے ہائی کورٹ) کے والد محترم جناب’’ نثار تنبولی سر‘‘ کا 7؍ جنوری 2022بروز جمعہ علی الصباح چار بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے ۔انا للہ و انا الیہ راجعون
نماز جنازہ بعد نماز مغرب اور تدفین مومن قبرستان ،چالیس گائوں روڈ دھولیہ میں سوگواروں کی موجود گی میں ہوئی ۔
مرحوم کوانگلش ،اردو اور مراٹھی زبان پر عبور حاصل تھا،آپ سبکدوش گورنمنٹ ٹیچر،آر ٹی آئی (حق معلومات)قانون کے ماہر بھی تھے،اس موضوع پر آپ نے کتاب بھی لکھی جو منظر عام پر آکر مقبول عوام ہوئی۔آپ پورے ملک میں آر ٹی آئی کے سلسلے میں منعقدہ پروگراموں میں رہنمائی کے لئے مدعو کئے جاتے تھے۔
پسماندگان میں ایڈوکیٹ انصار نثار تنبولی (بامبے ہائی کورٹ)ایڈوکیٹ پرویز نثار تنبولی (نوٹری حکومت ہند)کے علاوہ بڑا کنبہ ہے۔
الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور جملہ ذمہ داران پسماندگان بالخصوص ایڈوکیٹ انصار نثار تنبولی کے غم میں برابرکے شریک ہیں ،اور دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ،درجات کو بلند فرمائے ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
جماعتی احباب ،ذمہ داران مدارس عربیہ اور ائمہ مساجد سے مرحوم کے لئے ایصال ثواب اور دعاء مغفرت کی درخواست کی ہے ۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں