src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 5 جنوری، 2022

مالیگاؤں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح


مالیگاؤں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح


آج بروز بدھ 5 جنوری 2022 کو  سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے معرفت  مالیگاؤں کے کرکٹ کھلاڑیوں کی نوک پلک سدھارنے کے لیے ایک اکیڈمی کا افتتاح ہوا.


اس تقریب کی صدارت مالیگاؤں ہائی اسکول کے سابق ہیڈماسٹر اور سینئر کھلاڑی زبیر سر نے کی اور اکیڈمی کا افتتاح مالیگاؤں شہر کے کمشنر بھالچندر گوساوی صاحب کے ہاتھوں ہوا.
اس تقریب میں شہر کے کئی سابق کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی..


سعید مولانا، وصی احمد، شفیق کلر سر، زاہد نیوراج، حسین بھائی ایم سی سی، فاروق بھائی نواب بیکری اور کئی سینئر اور جونیئر کھلاڑی نے اس تقریب میں شرکت کرکے کھیل کے تئیں اپنا  جذبہ دکھایا. صدر تقریب زبیر سر نے اس اکیڈمی کے افتتاح پر خوشی کا اظہارِ کیا اور نیک خواہشات پیش کی. کمشنر مالیگاؤں گوساوی سر نے جو خود ایک اچھے کرکٹر تھے نے ہر طرح کا تعاون دینے کا تیقن دیا. سعید مولانا نے نئے کھلاڑیوں کی اس سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا. شفیق کلر سر نے وراٹ کوہلی کی فٹنیس کی مثال دیے کر نئے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا. صدر سٹی مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی آمین کارپوریٹر نے اکیڈمی کی جگہ کے متعلق باتیں کی اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہیں کے تعاون سے یہ کام اپنے انجام کو پہنچا. اظہر انصاری قوسین قادری، تنویر سر، رئیس بھائی سہارا اور دیگر موجودہ کھلاڑی نے نئے اور جونیئر کھلاڑیوں میں اپنے تجربات سے  سیکھانے کی ذمہ داری لی ہے.اس تقریب میں بڑی تعداد میں کھیل سے جڑی شخصیات نے شرکت کی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی.


آج کےدور  میں کھیل کود بھی ایک پیشہ بن گیا ہے. اگر مالیگاؤں کے کھلاڑی کھیل کو بطور پیشہ اختیار کرنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ کھیل کود کے متعلق سنجیدگی اختیار کریں. اسی طرح کرکٹ میں کرئیر بنانے والے بھی اس اکیڈمی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ صحیح نظم و ضبط اور درست راہ پر چل کر اپنا، والدین کا اور شہر کا نام روشن کریں.

اگر آپ اپنے بچوں کو اس اکیڈمی میں داخل کرانا چاہتے ہیں تو اظہر انصاری، مزمل پمیلے، ذوالفقار عرف ذولفی میٹرو اسپورٹس اور رئیس بھائی سہارا. اسپورٹس سے ملاقات کریں اور تفصیل جانیں.

زاہد امین سر
رسائٹ ٹوڈے یوٹیوب چینل مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages