src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نئے سال میں نئے عزائم کے ساتھ قومی اردو کونسل فروغِ اردو کی سرگرمیاں جاری رکھے گی: شیخ عقیل احمد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 5 جنوری، 2022

نئے سال میں نئے عزائم کے ساتھ قومی اردو کونسل فروغِ اردو کی سرگرمیاں جاری رکھے گی: شیخ عقیل احمد


نئے سال میں نئے عزائم کے ساتھ قومی اردو کونسل فروغِ اردو کی سرگرمیاں جاری رکھے گی: شیخ عقیل احمد


 نئی دہلی، 5جنوری : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہاکہ سالِ گذشتہ‘ کورونا اور دیگر کئی چیلنجز سے گھِرا رہا اس کے باوجود کونسل کی تمام سرگرمیاں حسب سابق جاری رہیں اور فروغِ اردو کے لیے ہماری تمام اسکیمیں چلتی رہیں،جس کے لیے تمام اسٹاف خصوصی طورپر لائقِ ستائش ہیں۔

صدر دفتر میں نئے سال کی مناسبت سے ایک تہنیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے ڈائرکٹرنے کونسل کے تمام عملہ کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نئے سال کی شروعات میں اومیکرون نامی کورونا کے ویریئنٹ نے ہمارے سامنے نئے خطرات پیدا کردیے ہیں مگر اس سے گھبرانے کے بجائے نئے عزائم اور منصوبوں کے ساتھ ہم نئے سال کی شروعات کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارا کارواں اسی طرح اردو زبان و ادب کی ترقی اور اس کی ترویج کے لیے سرگرم رہے گا۔


اس موقع پر مالیگاؤں میں کونسل کے چوبیسویں قومی اردو کتاب میلے کے کامیاب انعقاد پر انھوں نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر و میلہ انچارج اجمل سعید اور میلے کے دیگر اسٹاف کو گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دی اور کہا کہ میلے کے انعقاد سے قبل ناگفتہ بہ حالات تھے چنانچہ میلے کی پہلی مجوزہ تاریخیں ملتوی کرنی پڑی تھیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ دوسری تاریخوں میں بھی میلے کا انعقاد نہیں ہوپائے گا مگر وزارت تعلیم اور مالیگاؤں کی مقامی انتظامیہ کی مدد سے ہم مالیگاؤں میں تاریخ ساز کتاب میلہ کروانے میں کامیاب رہے،جس میں مالیگاؤں کے علاوہ مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ،کرناٹک وغیرہ سے لاکھوں کی تعداد میں شائقینِ کتب نے شرکت کی اور کروڑوں روپے کی کتابیں خریدیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages