وزیراعظم مودی کی سیکیوریٹی میں ہوئی کوتاہی پر راکیش ٹکیت کا بیان، کہا- کسانوں کا غصہ ہیں یا......
پنجاب میں نریندر مودی کی سیکیوریٹی میں کوتاہی پر کانگریس اور بی جے پی آمنے سامنے ہیں۔ دریں اثناء کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ اس بات کی جانچ ضروری ہے کہ واپسی سیکیوریٹی میں کوتاہی سے ہوئی یا پھر کسانوں کا غصہ۔
بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے لیڈر ٹکیت نے koo پر لکھا، "وزیراعظم مودی کی سیکیوریٹی میں بی جے پی کی کوتاہی کی وجہ سے ریلی کو منسوخ کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب خالی کرسیوں کی بات کر کے وزیر اعظم کی واپسی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ اب اس بات کی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ واپسی کی وجہ سیکیوریٹی میں کوتاہی ہے یا کسانوں کا غصہ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں