src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 66ویں روز بھی کوئی کمی بیشی نہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 9 جنوری، 2022

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 66ویں روز بھی کوئی کمی بیشی نہیں




پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 66ویں روز بھی کوئی کمی بیشی نہیں



 نئی دہلی، 9 جنوری : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 66ویں دن مستحکم رہیں۔


مرکزی حکومت نے 4 نومبر کو پیٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 اور 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں 2 دسمبر کو پیٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو اتھا۔


گھریلو بازار میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 66 ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ ( بی پی سی ایل) کے اسٹیشنز پر پیٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر رہی۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کایومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹروز میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں۔

میٹرو............پیٹرول................ڈیزل ................... ..(روپے فی لیٹر)
دہلی .................95.41.......... 86.67
کولکتہ ........104.67.........89.79
ممبئی ................109.98..94.14
چنئی..................................101.40......91.43

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages