src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نرسری میں داخلے کی مدت میں دو ہفتے کی توسیع - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 6 جنوری، 2022

نرسری میں داخلے کی مدت میں دو ہفتے کی توسیع


نرسری میں داخلے کی مدت میں دو ہفتے کی توسیع


نئی دہلی، 6 جنوری : دہلی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر نرسری میں داخلے کی مدت دو ہفتے تک بڑھا دی ہے دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی انہوں نے کہا کہ کووڈ کے موجودہ حالات کے پیش نظر دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری/ داخلہ سطح کی کلاسوں میں داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی جا رہی ہے۔


قومی راجدھانی میں پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری کلاسز میں داخلے کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہوا تھا اور درخواستوں کی آخری تاریخ 7 جنوری ہے۔
وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی تیسری لہر آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے تیسری لہر ہے لیکن دہلی کے لئے یہ پانچویں لہر ہوگی۔ بدھ کو دہلی میں کورونا کے 10 ہزار چھ سو 65 معاملے سامنے آئے ہیں۔ انفیکشن کی شرح 11.88 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages