src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> صدر نے سیکیوریٹی کی خرابی پر تشویش کا اظہار کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 6 جنوری، 2022

صدر نے سیکیوریٹی کی خرابی پر تشویش کا اظہار کیا

صدر نے سیکیوریٹی کی خرابی پر تشویش کا اظہار کیا


 نئی دہلی، 6 جنوری : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اس دوران مسٹر کووند نے وزیر اعظم کے دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی انتظامات میں ہونے والی سنگین کوتاہی پر گہری تشویش کا اظہار کیا راشٹری پتی بھون نے وزیر اعظم کے ساتھ مسٹر کووند کی ملاقات کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ صدر رام ناتھ کووند نے آج راشٹر پتی بھون میں وزیر اعظم مودی سے کل پنجاب میں ان کے قافلے کی سیکورٹی میں ہوئی کوتاہی کے سلسلے میں براہ راست ان سے معلومات حاصل کیں۔ ٹویٹر پر بیان میں کہا گیاکہ صدر نے اس سنگین غلطی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔</p> <p>قابل ذکر ہے کہ مسٹر مودی کل بھٹنڈہ سے بذریعہ سڑک حسینی والا میں قومی شہداء کی یادگار پرجا رہے تھے۔ راستے میں وزیراعظم کے قافلے کو ایک فلائی اوور پر کچھ مظاہرین نے روک لیا۔ مسٹر مودی تقریباً 20 منٹ تک وہاں پھنسے رہے اور آخر کار ان کے قافلے کو واپس بھٹنڈہ ہوائی اڈے پر آنا پڑا. قبل ازیں مسٹر کووند نے بھی وزیر اعظم کو فون کیا تھا اور ان سے بات چیت کی تھی.
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages