src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ملک میں کورونا کے معاملے بڑھ کر 71 ہزار سے زیادہ ہوئے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 6 جنوری، 2022

ملک میں کورونا کے معاملے بڑھ کر 71 ہزار سے زیادہ ہوئے




ملک میں کورونا کے معاملے بڑھ کر 71 ہزار سے زیادہ ہوئے


نئی دہلی، 6 جنوری : ملک میں کورونا وائرس کا زور بڑھتا ہی جارہا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 71 ہزار سے زیادہ ایکٹیو معاملے سامنے آئے ہیں دریں اثنا بدھ کو 91 لاکھ 25 ہزار 99 کووڈ ویکسین لگائی گئیں اور جمعرات کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 48 کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار 227 ویکسین لگائی جا چکی ہیں مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90928 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 51 لاکھ 9 ہزار 286 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ ایکٹو کیسز کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار 401 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 325 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 876 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 206 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 41 ہزار 9 افراد کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی عرصے میں 14 لاکھ 13 ہزار 30 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 68 کروڑ 53 لاکھ 5 ہزار 751 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.81 ہے اور صحت یابی کی شرح 97.81 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے۔

دوسری طرف، 26 ریاستوں میں 2630 لوگ کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 797، دہلی میں 465 اور راجستھان میں 236 معاملے ہیں۔ اومیکرون کے انفیکشن سے 995 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages