src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پرتگال میں کورونا کے ریکارڈ کیسز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 21 جنوری، 2022

پرتگال میں کورونا کے ریکارڈ کیسز

 

پرتگال میں کورونا کے ریکارڈ کیسز

لسبن 21 جنوری (یو این آئی/ژنہوا) پرتگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے ریکارڈ 56426 کیسز درج کیے گئے ہیں۔
یہ پرتگال میں وباکے آغاز کے بعد سے ایک ہی دن میں درج کیے گئے کیسز کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہاں اس مہلک وائرس کی زدمیں آنے والوں کی تعداد 2059595 ہو گئی ہے۔
پرتگال کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق اس دوران اس وبا سے 34 افراد ہلاک ہوئے۔ یہاں مسلسل تیسرے دن کورونا کے یومیہ کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد کو یہاں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پرتگال کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 2004 افراداسپتال میں داخل ہیں جن میں سے 152 آئی سی یومیں ہیں۔


پرتگال میں کورونا سے حفاظت کے لیے جمعرات کو 35 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب تک 40 لاکھ افراد کو بوسٹر ڈوز دی جا چکی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages