src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> خطۂ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 2732 نئے کیسز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 29 جنوری، 2022

خطۂ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے 2732 نئے کیسز




خطۂ مراٹھواڑہ میں کورونا    وائرس کے 2732 نئے کیسز




اورنگ آباد، 29 جنوری : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2732 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید نو مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔


صحت کے حکام نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
خطے کے آٹھ ضلع ہیڈکوارٹرز سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا، جہاں 687 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور پانچ مزید مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


اس کے بعد ضلع بیڈ میں 150 لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور مزید دو مریضوں کی موت ہو گئی۔ ضلع جالنا میں 282 لوگ متاثر ہوئے اور ایک مریض کی موت ہو گئی۔ ضلع ہنگولی میں 108 نئے کیسز اور ایک مریض کی جان گئی۔


جبکہ ضلع پربھنی میں 654، ضلع ناندیڑ میں 353، ضلع لاتور میں 326، اور ضلع عثمان آباد میں 172 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages