سرحدی گاندھی میموریل کے زیراہتمام گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا پروگرام
ممبئی : سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی نے 30 جنوری کو گاندھی جی کی برسی کے موقع پر جوہو چوپاٹی (ممبئی) میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ یہ پروگرام صبح 10 بج کر 30 منٹ سے 12 بج کر 30 منٹ تک چلے گا۔ نامور گلوکار استاد وجاہت حسین "وشنو جن تو تینے کہیو......" اور "ایشور اللہ تیرو نام....." جیسے گاندھی جی سے جڑے مقبول بھجن گائیں گے ۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر مملکت برائے شہری ترقی جناب چندرکانت ترپاٹھی اور اقلیتی امور مہاراشٹر کے وزیر جناب نواب ملک بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کا اہتمام سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی کے صدر ایڈوکیٹ سید جلال الدین نے کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں