src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وائس ایڈمرل وشواجیت داس گپتا مشرقی بحریہ کے کمانڈر ان چیف - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 1 دسمبر، 2021

وائس ایڈمرل وشواجیت داس گپتا مشرقی بحریہ کے کمانڈر ان چیف




وائس ایڈمرل وشواجیت داس گپتا مشرقی بحریہ کے کمانڈر ان چیف


نئی دہلی، یکم دسمبر :  وائس ایڈمرل وشواجیت داس گپتا نے بدھ کو وشاکھاپٹنم میں بحریہ کی مشرقی کمان کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھال لیا وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں یہ اطلاع دی بیان میں کہا گیا، ’’وائس ایڈمرل وشواجیت داس گپتا، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایس ایم نے 01 دسمبر 2021 کو (وشاکھاپٹنم نیول بیس پر) بحریہ کے اہلکاروں کی ایک شاندار تقریب میں فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا چارج سنبھالا  انہوں نے اس موقع پر منعقدہ روایتی پریڈ کی نگرانی کی اور مختلف بحری جہازوں، آبدوزوں اور اداروں کے فوجیوں کی پلاٹون کا جائزہ لیا۔


وائس ایڈمرل وشواجیت داس گپتا نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے تربیت یافتہ ہیں۔ انہوں نے 1985 میں بحریہ میں بطور افسر کمیشن حاصل کیا۔ وہ شپنگ اور ڈائریکشن کے معاملات میں ماہر ہیں۔


وائس ایڈمرل ہندوستانی بحریہ میں مختلف عہدوں اور جنگی جہازوں کے انچارج رہ چکے ہیں۔ وہ مشرقی کمان کے کمانڈر ان چیف بننے سے پہلے جون 2020 سے نیول اسٹاف، وشاکھاپٹنم کے سربراہ تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages