src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> منور فاروقی کون ہیں؟ کیوں کررہے ہیں تنازعات کا سامنا؟ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 1 دسمبر، 2021

منور فاروقی کون ہیں؟ کیوں کررہے ہیں تنازعات کا سامنا؟






منور فاروقی کون ہیں؟ کیوں کررہے ہیں تنازعات کا سامنا؟ 


منور فاروقی اندور میں مقیم اسٹینڈ اپ کامیڈین ہیں۔ ان کی پیدائش 28 جنوری 1992 کو ہوئی۔  
 ان کی عمر تیس سال کے آپس پاس ہے۔ فاروقی کا تعلق گجرات کے جونا گڑھ سے ہے۔ ہندوستان میں انھیں سوشل انفلوئنسر کا بھی درجہ حاصل ہے۔ منور فاروقی کے کامک شوز میں نوجوان لڑکے لڑکیاں بلاکسی مذہبی تفریق کے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔


گجرات کے رہنے والے منور فاروقی کو 2 جنوری کو چار دیگر افراد کے ساتھ اس الزام میں گرفتار کیا گیا تھا کہ انھوں نے اسٹینڈ اپ شو کے دوران ’’ہندو دیوتاؤں کے خلاف توہین آمیز تبصرے‘‘ کیے تھے۔ دیگر گرفتار افراد کی شناخت ایڈون انتھونی، نلین یادو، پرکھر ویاس اور پریم ویاس کے طور پر کی گئی۔ یہ ان کے کامیڈی شو کے ایک کلپ کے ایک سال بعد آیا سامنا آیا تھا، جس میں انہوں نے گودھرا واقعہ کا حوالہ دیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے بعد ان کو کئی تنازعات میں کھیرا جا رہا ہے۔


مشہور جواں سال کامیڈین منور فاروقی نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے منتظمین پر پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے اپنے شوز کی منسوخی کے بعد ایک پوسٹ کیا ہے۔ پوسٹ میں انھوں نے جو باتیں لکھی ہیں؛ وہ ان دنوں موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔


گذشتہ دو مہینوں سے مسلسل توڑ پھوڑ کی مبینہ دھمکیوں پر فاروقی کے 12 شوز منسوخ کر دیے گئے۔ اسٹینڈ اپ کامیڈین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ’’کوڈ بائے‘‘ کہا ہے۔ جس سے کئی لوگ یہ مان رہے ہیں کہ شاید منور فاروقی کوئی بڑے فیصلہ لینے والے ہیں۔


منور فاروقی کا حالیہ شو بنگلورو میں طئے تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو آنجہانی کنڑ اداکار پونیتھ راجکمار کی طرف سے چلائے جانے والے خیراتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا، لیکن شو کو اس بنیاد پر اجازت نہیں دی گئی کہ اس سے امن و امان کو خطرہ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں فاروقی نے کہا کہ ’’نفرت جیت گئی، فنکار ہار گیا۔ اب بس! الوداع! ناانصافی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا نام منور فاروقی ہے اور یہ میرا وقت رہا، آپ لوگ شاندار سامعین تھے۔ الوداع! اب بس‘‘۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر بیان میں شاعری کے طرز پر یہ جملے بھی لکھے ہیں کہ ’’ان کی نفرت کا بہانہ بن گیا ہوں، ہنسا کر کتنوں کا سہارا بن گیا ہوں، ٹوٹنے پے ان کی خواہش ہوگی پوری، صحیح کہتے ہیں، میں ستارہ بن گیا ہوں‘‘۔


منور فاروقی کے یوٹیوب چینل پر 1.49ملین سبسکرائبرز ہیں۔ ان کی ویڈیوز کو ملا کر 93 ملین سے زیادہ ویوز ہیں۔ ان کے شوز کے مختلف حصے وائرل ہوتے رہتے ہیں، جس میں طنز و مزاح کے ساتھ ساتھ تنقید کا پہلو بھی نظر آتا ہے۔ وہیں ان کے تبصروں میں لکھا گئی ان کی تحریر کو سراہا بھی جاتا ہے۔






 




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages