src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مہاراشٹر : سیاسی دشمنی کو رشتےداری میں بدلیں گے شیوسینا اور بی جے پی لیڈر، ٹھاکرے خاندان کی بہو بنیں گی انکیتا پاٹل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 9 دسمبر، 2021

مہاراشٹر : سیاسی دشمنی کو رشتےداری میں بدلیں گے شیوسینا اور بی جے پی لیڈر، ٹھاکرے خاندان کی بہو بنیں گی انکیتا پاٹل

 


مہاراشٹر:  سیاسی دشمنی کو رشتہ داری میں بدلیں گے شیوسینا اور بی جے پی لیڈر،  ٹھاکرے خاندان کی بہو بنیں گی انکیتا پاٹل


مہاراشٹر میں ایک دوسرے پر بھوکے شیر کی طرح ٹوٹ پڑنے والی دو پارٹیاں شیوسینا اور بی جے پی کے لیڈران اپنی سیاسی دشمنی کو رشتہ داری میں بدلنے جا رہے ہیں۔  معلومات کے مطابق بی جے پی لیڈر ہرش وردھن پاٹل کی بیٹی انکیتا پاٹل اب ٹھاکرے خاندان کی بہو بننے والی ہیں۔  ان کی شادی شیو سینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کے آنجہانی بیٹے بندو مادھو ٹھاکرے کے بیٹے نہار ٹھاکرے سے ہونے والی ہیں۔  نہار ممبئی میں ایڈوکیٹ کے طور پر کام کرتے ہیں، انکیتا پاٹل پونے ضلع پریشد کی رکن اور انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔



 نہار ٹھاکرے، جو انکیتا پاٹل سے شادی کرنے جا رہے ہیں، وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے بھتیجے اور ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے ان کے چچیرے چچا ہیں۔  ہرش وردھن پاٹل نے دونوں کی شادی کے لیے راج ٹھاکرے کو دعوت نامہ بھی بھیجا ہے۔  انکیتا اور نہار 28 دسمبر کو ممبئی کے تاج ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔


 مہاراشٹر کے بیشتر سیاسی گھرانوں میں شادیوں کا موسم چل رہا ہیں۔  ٹھاکرے خاندان میں 28 دسمبر کو شادی ہے، اس کے علاوہ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت، کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے، وزیر گلاب راؤ پاٹل،  کے گھر بھی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ 

 مہاراشٹر کے بڑے لیڈر اور سابق وزیر تعاون ہرش وردھن پاٹل کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔  وہ 2019 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔  اس سے پہلے وہ پونے کی انداپور اسمبلی سیٹ سے چار بار ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔  1995 سے 2014 تک وہ تمام ریاستی حکومتوں میں وزیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages