src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 9 دسمبر، 2021

صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں



صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں



 نئی دہلی، 9 دسمبر : عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہنے کے باوجود آج لگاتار 35ویں دن ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 35 ویں دن مستحکم رہیں۔ ویٹ میں کمی کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور اس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔


آج کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اچھی شروعات کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 76.29 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.30 فیصد اضافے کے ساتھ 73.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔


مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں دیوالی کے موقع پر بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ا ن دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان دونوں ایندھنوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی ) کو کم کیاگیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages