src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مسجد مولانا محمد عثمان کا سنگ بنیاد رکھا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 10 دسمبر، 2021

مسجد مولانا محمد عثمان کا سنگ بنیاد رکھا گیا



مسجد مولانا محمد عثمان کا سنگ بنیاد رکھا گیا


مالیگاؤں : الحمد للہ! آج مورخہ ١٠/دسمبر٢٠٢١ء بعد نماز جمعہ ساڑھے تین بجے مسجدمولانا محمد عثمان (بانئ جامعۃ الصالحات) کا سنگ بنیاد ،بمقام پلاٹ نمبر13/14 درے گاؤں شیوار، فارمیسی کالج کے آگے، مالیگاؤں میں اللہ رب العزت کے فضل وکرم سے حضرت مولانا قاری عبدالرحیم صاحب بھٹئ، (استاذ مدرسہ حقانیہ،کٹھور،گجرات) اور شہر عزیز کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد ادریس عقیل صاحب ملی قاسمی، رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی، مولانا ہلال سر ابن مولانا محمد عثمان صاحب کے دست مبارک سے اور مخلصانہ دعاؤں سے رکھا گیا. قاری حفیظ الرحمن شمسی نے بتایا کہ اس مسجد کے لیے مخیر قوم الحاج مقصود سیٹھ صاحب نے اپنے دوپلاٹ مسجد کے لیے وقف کئے اور انہوں نے کہا کہ آپ اس مسجد کا نام جس کے نام سے رکھنا ہے رکھ لیں. قاری صاحب، حضرت مولانا محمد ادریس ملی صاحب سے مشورہ کیا کہ کیا نام رکھنا چاہیے. مشورہ سے مولانا محمد عثمان صاحب رح کا تجویز کیا گیا. سنگ بنیاد سے قبل اکابر علماء کرام نے مسجد کی اہمیت و افادیت کے عنوان سے گفتگو فرمائی اور تعمیر مسجد میں تعاون کی اپیل کی. اس موقع پر قاری حفیظ الرحمن شمسی،الحاج مقصود احمد، الحاج ضیاء احمد حکیم، حافظ مختار احمد جمالی، کارپوریٹر محمد آمین فاروق، محمد عاقب، اسماعیل رحمانی، خان نذرالاسلام کے علاوہ خانوادۂ مولانا محمد عثمان کے مولوی انوار احمد ندوی، مفتی عبداللہ ہلال، حافظ عبدالرحمن، انیس احمد کمال احمد، محلہ اور شہر کی ایک کثیر تعداد موجود تھی،.


منجانب:ارکان تعمیری کمیٹی الحاج ضیاء احمد حکیم 9422250673،الحاج فہیم احمد نورانی، قاری حفیظ الرحمن شمسی، حافظ مختار احمد جمالی، مولانا عطاء الرحمن سراج ملا، الحاج مقصود احمد، الحاج عنایت اللہ، منتظم بھائی،   اصغر علی،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages