src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مولانا ارشد مدنی کا وقف بورڈ کاخیر سگالی دورہ، تاریخی مساجد کے شایان شان تزئین و مرمت پر زور - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 10 دسمبر، 2021

مولانا ارشد مدنی کا وقف بورڈ کاخیر سگالی دورہ، تاریخی مساجد کے شایان شان تزئین و مرمت پر زور



مولانا ارشد مدنی کا وقف بورڈ کاخیر سگالی دورہ، تاریخی مساجد کے شایان شان تزئین و مرمت پر زور



 نئی دہلی،10دسمبر(یو این آئی)جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے وقف بورڈ کے چیرمین اور ایم ایل اے امانت اللہ خاں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان تاریخی مساجد کے شایان شان تزئین و مرمت کاکام ہونا چاہیئے اور ماہرین اور تجربہ کار لوگوں کی رائے اور خدمات لی جانی چاہئیں۔یہ بات انہوں نے آج یہاں دہلی دہلی وقف بورڈکا دورہ کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے کہاکہ کوشش ہونی چاہئے کہ یہ تاریخی مساجد جیسی ہیں ویسی ہی رہیں اور ان میں تبدیلی واقع نہ ہو۔اس دوران شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فساد متاثرین کی بازآباد کاری اور دہلی وقف بورڈاور جمعیت علماء ہند کے ذریعہ فساد متاثرین کے لیئے کیئے گئے راحت رسانی کے کاموں کا بھی ذکر ہوا اور ملت کے دونوں مؤقر اداروں کے ذریعہ کی گئی خدمات کو سراہا گیا۔


واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا ارشد مدنی نے وقف بورڈ کا دورہ کرتے ہوئے چیئرمین دہلی وقف بورڈ امانت اللہ خان سے ملاقات کی۔یہ ملاقات خیر سگالی تھی۔تفصیل کے مطابق مولانا کے ساتھ جمعیۃ علماء دہلی کے صدر مفتی عبد ارازق بھی تھے۔اس دوران وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد نے حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب کا استقبال کیا۔ مولانانے اس دوران چیئرمین وقف بورڈ امانت اللہ خان سے حالات حاضرہ اور ملک و ملت کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیااور وقف بورڈ کی کارگزاریوں سے بھی آگاہی حاصل کی۔ اس دوران امانت اللہ خان نے حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب کو دفتر وقف بورڈ کے ماضی اور حال میں ہوئی تبدیلیوں سے باخبر کرتے ہوئے وقف بورڈ کا معائنہ کرایا۔امانت اللہ خان نے وقف بورڈ کے حالات بتاتے ہوئے کہاکہ آج ہم الحمدللہ دفتر وقف بورڈ سے ہر طرح سے غریبوں کا تعاون کر رہے ہیں اور تعلیمی میدان میں بھی ضرورتمند طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کر رہے ہیں۔


مسٹر امانت اللہ خان نے بورڈ کے تحت حال ہی میں جوگابائی بٹلہ ہاؤس میں شروع کیئے گئے وقف انگلش میڈیم اسکول کی تفصیلات سے مولانا ارشد مدنی کو باخبر کیا جس پر مولانا نے خوشی کا اظہار کیا۔چیئرمین دہلی وقف بورڈنے اپنی مدت کارمیں کیئے گئے ترقیاتی کاموں سے بھی حضرت مدنی کو باخبر کیا اور بتایا کہ پہلے یہاں صرف چند لوگوں کا عملہ تھا جسے بڑھاکر ڈیڑھ سو کے قریب کردیا گیا اور وقف بورڈ کا صدر دفتر جو خستہ حالت میں تھا اس کی بھی کایا پلٹ کردی گئی اور آج الحمدللہ سب تعلیم یافتہ اور پروفیشنل اسٹاف ہے جو وقف جائدادوں کی حفاظت میں سرگرم ہے۔چیئرمین امانت اللہ خان نے اس دوران شاہی جامع مسجد دہلی کی خستہ صورتحال اور دیگر تاریخی مساجد کی موجودہ صورتحال سے بھی مولانا مدنی کو واقف کراتے ہوئے کہاکہ ہم انشاء اللہ جہاں تک ہوسکے گاان تاریخی مساجد کے شایان شان تزئین و مرمت کا کام کرائیں گے۔امانت اللہ خان نے مولانا کو بتایاکہ ابھی ہم ماہرین سے مسجد کی شکستہ حالت اور ضروریات کا تجزیہ کرارہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages