src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضلع جمعیت علماء جالنہ کا انتخاب عمل میں آیامولانا سہیل ندوی دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 20 نومبر، 2021

ضلع جمعیت علماء جالنہ کا انتخاب عمل میں آیامولانا سہیل ندوی دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب



ضلع جمعیت علماء جالنہ کا انتخاب عمل میں آیامولانا سہیل ندوی دوسری مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب




محمد ایوب خان جنرل سیکریٹری، محمد افتخار الدین نائب صدر




جالنہ : آج ٢٠- نومبر بروز ہفتہ دن میں بارہ بجے اقصیٰ فنکشن ہال یوسف کالونی قدیم جالنہ میں جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ کا انتخاب عمل میں آیا، جس میں مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی جمعیت علماء ضلع جالنہ کے دوبارہ اگلی میقات کے لئے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے، اس انتخابی اجلاس کی صدارت حافظ عبد الحفیظ صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع ناندیڑ نے کی، جبکہ اس انتخابی عمل کے آفیسر انتخاب (مشاہد) قاری عبد الرشید حمیدی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع پربھنی تھے، ابتدائی تقریر میں قاری عبد الرشید حمیدی صاحب نے جمعیت علماء کے انتخابی دستورالعمل کو پیش کیا، اور بتایا کہ جمعیت علماء کے عہدیداران ارکان منتظمہ منتخب کرتے ہیں، کسی کو اختیار نہیں کہ وہ دستور سے ہٹ کر کوئی فیصلہ کرے، یہی وجہ ہے کہ یہ تنظیم (١٠٢)ایک سو دو سال سے آج تک ملک کے مسلمانوں کے لیے اپنے اکابرین و بزرگوں کی سرپرستی میں کامیابی کے ساتھ نمائیندگی کررہی ہے آپ نے مقامی جمعیت علماء کی بہترین کارکردگی کی سراہنا کی، اس کے بعد ارکان منتظمہ و عاملہ کی موجودگی میں اتفاق رائے سےدرج ذیل کمیٹی تشکیل پائی،
مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی صدر، محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری،  نائب صدور میں، محمد افتخار الدین،  مولانا محمد حنیف مفتاحی، مولانا محمد عمران خان ندوی (بھوکردن). حاجی محمد شباب قریشی (منٹھا) حاجی محمد فیصل چاؤش (نائب صدر) محمد سلیم انصاری، جوائنٹ سیکرٹری، مولانا عبد اللہ سراجی، جوانئٹ سیکرٹری،حاجی محمد احتشام الدین باغبان، خازن، مفتی سید نعمان حسینی ندوی، ناظم اصلاح معاشرہ کمیٹی، ناظم سیرت النبی کمیٹی مولانا محمد شعیب ندوی، مولانا زبیر ندوی ناظم رؤیت ہلال کمیٹی، 
شعبہ نشر واشاعت (میڈیا سیل) کے ذمہ دار تزئین الدین سوداگر، حافظ محمد عبد الواجد، جنید پٹھان، ارکان میں حافظ محمد سعید، سہیل قادری انجنئیر، محمدارشاد کھادی بھنڈار، محمد لیاقت عظمت، حافظ محمد فاروق، مولانا حسن ندوی، حاجی محمد ناصر خان، آصف باغبان، محمد ہارون قریشی، محمد سلیم قریشی، ابرار خان اقصیٰ ہوٹل وغیرہ ہیں،
اخیر میں حافظ محمد سلیم ملی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء ناندیڑ نے اپنے تاثرات رکھے جس میں انہوں نے منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ بڑی ذمہ داری ہے کہ آپ حضرات جمعیت علماء سے باضابطہ مربوط ہوچکے ہیں اور مسلمانوں کے نمائندہ ہیں، اخلاص اور مستقل مزاجی سے کام کرتے رہیں، مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی نے تمام مہمانوں اور شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا، اور آپس میں تعاون کی فضا پیدا کریں ہم ایک دوسرے کے رفیق بنیں نہ کہ رقیب، آپ نے کہا کہ پچھلی میقات میں ضلعی جمعیت نے شاندار کارکردگی کو انجام دیا اس میں آپ حضرات کی مکمل حصہ داری اور مخلصانہ تعاون رہا ہے،اس وقت ملک میں امت مسلمہ بڑی نازک صورتحال سے دوچار ہے ہمیں جمعیت علماء کی جانب سےجو ذمہ داریاں دی گئی ہیں ہم انہیں اپنی سعادت سمجھتے ہوئے انہیں پوری کریں، مقامی تمام اراکین کے علاوہ مہمان شرکاء میں ناندیڑسے مولانا عبد المتین، حافظ محمد عیسیٰ، حافظ محمد مقبول، جنتور سے مولانا غلام رسول بیتی، بھوکردن سے مولانا محمد عمران خان ندوی، حافظ قاری محمد صادق، محمد انیس شاہ، منا بھائی، جمیل قادری، وغیرہ جعفرآباد سے مولانا سلیم ملی، حاجی داؤد صاحب، منٹھا سےمفتی محمد عارف، حاجی شباب قریشی تھے،حافظ عبد الحفیظ صدر اجلاس کی دعا پر یہ اجلاس ختم ہوا، اس طرح کی خبر محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ نے اپنے پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages